
Naat Academy ✦ نعت اکیڈمی
June 18, 2025 at 04:32 AM
جو عشقِ نبی کے جلووؔں کو سینوں میں بسایا کرتے ہیں
اللہ کی رحمت کے بادل اُن لوگوں پہ سایہ کرتے ہیں
www.NaatAcademy.com/Join
جب اپنے غلاموں کی آقا تقدیر جگایا کرتے ہیں
جنّت کی سند دینے کے لیے روضے پہ بلایا کرتے ہیں
مخلوق کی بگڑی بنتی ہے، خالق کو بھی پیار آجاتا ہے
جب بہرِ دعا محبوبِ خدا ہاتھوں کو اٹھایا کرتے ہیں
اے دولتِ عرفاں کے منگتو، اس در پہ چلو جس در پہ سدا
دن رات خزانے رحمت کے سرکار لُٹایا کرتے ہیں
گرداب بلا میں پھنس کے کوئی طیبہ کی طرف تکتا ہے
سلطانِ مدینہ خود آکر، کشتی کو ترایا کرتے ہیں
وہ نزع کی سختی ہو اے دل، یا قبر کی مشکل منزل ہو
وہ اپنے غلاموں کی اکثر امداد کو آیا کرتے ہیں
ہے شغل ہمارا شام و سحر اور ناز سکندر قسمت پر
محفل میں رسولِ اکرم کی ہم نعت سُنایا کرتے ہیں
کلام: سکندر لکھنوی
انتخابِ کلام: نعت اکیڈمی
https://www.instagram.com/NaatAcademy

❤️
👍
18