معلوماتی چینل@@
معلوماتی چینل@@
June 17, 2025 at 05:50 PM
*مریم نواز طبیعت کی خرابی پر علاج کرانے میو اسپتال پہنچ گئیں* لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کندھے کی تکلیف کی وجہ سے میو اسپتال پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عام مریضوں کی طرح اپنی پرچی اسپتال کے کاؤنٹر سے خود بنوائی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کو کندھے میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں انکی ایم آر آئی کی گئی، وزیراعلیٰ نے کسی مہنگے پرائیویٹ اسپتال کی بجائے میو اسپتال جانے پر ہی اصرار کیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھیں۔ ڈاکٹرز نے مریم نواز کا معائنہ کرکے ادویات تجویز کیں جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئیں۔
😂 ❤️ 👍 13

Comments