نیوز انسائیٹ اردو( NIU)
نیوز انسائیٹ اردو( NIU)
June 17, 2025 at 08:38 AM
*آج کی تازہ خبریں، منگل‏، 17‏ جون‏، 2025* جنگ میں تیزی، امن کیلئے کوششیں، ایرانی میزائل حملہ، 11 اسرائیلی ہلاک، ایک اور طیارہ گرالیا، ایران کا تل ابیب اور اسرائیل کا تہران خالی کرنے کا انتباہ 5 کروڑ سے کم ٹیکس فراڈ پر گرفتاری نہیں، جرمانہ 50 لاکھ کرنے کی تجویز، وزیراعظم کا نوٹس، خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت G7، روس، چین، ترکیہ، یورپی یونین کا مذاکرات پر زور سینیٹ کمیٹی نے پہلی بار جائیداد خریداری پر FED ختم کرنے کی منظوری دیدی اسرائیل پر ایٹمی حملے سے متعلق ایران کو یقین دہانی نہیں کروائی، اسحاق ڈار پاکستانی قوم متحد ہے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، اسحاق ڈار ججز ٹرانسفر میں صدر کا اختیار اپنی جگہ درمیان میں پورا پراسس ہے، جج سپریم کورٹ مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد برقرار، مہنگائی توقعات کے مطابق پنجاب، 5 کھرب 33 ارب کا ٹیکس فری بجٹ، تنخواہیں 10، پنشن میں 5 فیصد اضافہ، کم سے کم اجرت 40 ہزار ایرانی پارلیمنٹ ’’پاکستان تشکر تشکر‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی پی آئی اے کے ملازمین ایئر لائن کی نجکاری کیلئے بولی کی دوڑ میں شامل ایران پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی، شہباز شریف قومی اسمبلی، بجٹ بحث میں اسرائیل کی مذمت، پاک فوج کے چرچے امریکی فضائیہ کے 30 طیاروں کی یورپ کے مختلف ایئر بیس پر لینڈنگ ایران اسرائیل جنگ، فیک نیوز کیساتھ AI کے ذریعے نفسیاتی حملوں کا سلسلہ عروج پر قومی اسمبلی اجلاس؛ پیپلز پارٹی کے رکن عبد القادر کے طنزیہ جملے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے نوجوانوں کو بھرپور محنت کرنیکی ضرورت ہے، ایاز صادق برطانوی تاریخ میں پہلی بار خاتون خفیہ ایجنسی کی سربراہ مقرر ٹیکس چوروں کی گرفتاری کے اختیارات، حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے آئی ایم ایف مطالبہ، SEZ کیلئے 10 سال میں ٹیکس مراعات ختم کرنیکا فیصلہ لو پروفائل نواز شریف ہائبرڈ طرز حکومت کے حامی اور مطمئن ہیں مخالفین بھی ایرانی حکومت کی حمایت کررہے ہیں، ایرانی صحافی پاکستان اور UAE میں گورننس، ادارہ جاتی ترقی میں تعاون کا نیا سنگِ میل عبور FBR افسران کے اختیارات کے غلط استعمال سے بچنے کیلئے چھ شرائط سینیٹ کمیٹی، پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی گئی آئی ایم ایف کا مالیاتی فریم ورک پارلیمنٹ سے منظوری سے قبل ہی ناکام بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، محمود احمد خان جوائنٹ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا تعطل کراچی کو پانی کی سپلائی بند SIFC کل 6 ارب ڈالر کے ریفائنریوں کے اپ گریڈ منصوبوں پر بات چیت کریگی فاٹا میں صنعتوں پر 10 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، حکام FBR بجٹ، PTI کا PPP سے رابطہ اسد قیصر/ پرویز اشرف اہم ملاقات ایران اسرائیل جنگ، وفاقی حکومت کی ہدایات پر سرحدی کراسنگ پوائنٹس تاحکم ثانی بند کسٹمز ایکٹ میں ترمیم، کارگو ٹریکنگ سسٹم اور ای، بلٹی کو قانونی حیثیت مل گئی بنگلہ دیشی عدالت کا شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کے الزامات کا سامنا کرنے کیلئے وطن واپس آنیکا حکم فنانس بل 2025: تنخواہ دار طبقے کےلئے ٹیکس سلیبز میں کمی کا اعلان تیل کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس، وافر ذخائر پر اظہار اطمینان پارٹی الیکشن میں حصہ نہ لے، کوئی سیٹ نہ جیتے وہ مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں، آئینی بنچ غزہ، اسرائیلی حملے، امداد کے منتظر 20 فلسطینیوں سمیت 68 شہید، 200 زخمی سیکورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد ہلاک کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی چنیسر ٹاؤن کے فنڈز کا آڈٹ ہونا چاہئے، میئر نے اربوں خرچ کئے، سیف الدین پورے پاکستان میں کوئی نہیں ملا جو نیب سے خوش ہو، جنرل (ر) نذیر احمد حکومت میڈیا کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے، عنبرین جان ایران اور عراق سے 428 زائرین اور طلبا واپس وطن پہنچ گئے فنانس بل میں ترمیم کی منظوری، بیرونی وصولیوں کا تخمینہ 57 کھرب سے زائد مقرر مشرق وسطیٰ تنازع کے باوجود اسٹاک مارکیٹس میں اضافہ، تیل کی قیمتیں نیچے آ گئیں انڈین کانگریس کو پاکستان متعلق بیان پر معافی مانگنی چاہئے، بی جے پی وفاقی حکومت تمام ترقیاتی منصوبے صوبہ سندھ کو منتقل کرے، رضا ربانی بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے، شہباز شریف سندھ اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر عام بحث کا آغاز سندھ اسمبلی، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں کشیدگی، سخت جملوں کا تبادلہ تہران کے رہائشیوں کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں، اسرائیلی وزیر کا یوٹرن ڈاکٹر غلام محمد علی نے چیئرمین پی اے آر سی کا چارج سنبھال لیا دریائے سندھ پاکستان کے 240 ملین عوام کی لائف لائن ہے، شہباز شریف بجٹ میں 194 نئے ترقیاتی پروگرامز منصوبے شامل کرکے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، وزیراعلیٰ مریم نواز چینی کمپنی کی ڈریگن مارٹ طرز پر پاکستان میں کمرشل کمپلیکس قائم کرنیکی تجویز مٹھی میں ایشیا کا سب سے بڑا سولر آر او پلانٹ پانی فراہمی میں ناکام IT شعبے کے جدید تربیتی پروگرامز کیلئے نوجوانوں کو تیار کیا جائے، شہباز شریف اڈیالہ جیل سے حوالاتی کے فرار کی کوشش ناکام، 4 جیل ملازمین معطل روس کو جی 8 سے باہر کرنا غلطی تھی، امریکی صدر کا اعتراف ٹرمپ کا رویہ ماضی میں پاک بھارت کے معاملے میں بھی یہی رہا، تجزیہ کار فرانسیسی صدر سمیت متعدد رہنما ایران اسرائیل جنگ بندی کیلئے متحرک 2023 یونان کشتی حادثہ کے 2 مطلوب اشتہاری گرفتار
👍 1

Comments