نیوز انسائیٹ اردو( NIU)
نیوز انسائیٹ اردو( NIU)
June 17, 2025 at 02:23 PM
معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث آمو دریا تیل بلاک کا معاہدہ منسوخ کابل (بی این اے) افغانستان میں آمو دریا تیل بلاک کا معاہدہ ایف‌چین کمپنی کے ساتھ منسوخ کر دیا گیا۔ وزارت معدنیات و پیٹرولیم کے ترجمان ہمایون افغان نے بتایا کہ یہ معاہدہ کمپنی کی بار بار خلاف ورزیوں کے باعث ختم کیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ 25 سال کے لیے تیل کی تلاش اور استخراج کے مقصد سے وزارت معادن اور ایف‌چین کمپنی کے درمیان طے پایا تھا۔ جاری اعلامیے کے مطابق، معاہدے کی خلاف ورزیوں کی جانچ کے لیے مشترکہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے تصدیق کی کہ ایف‌چین کمپنی نے مسلسل خلاف ورزیاں کی ہیں اور اپنے وعدوں پر عملدرآمد میں ناکام رہی ہے۔

Comments