Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
June 12, 2025 at 12:45 PM
پیاری استاذہ آج کی شفا کی دعائیں کلاس میں اللہ کے رحم کا ذکر کیا آپ نے اور بہت تفصیل سے بتایا کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے اگر ہمیں اللہ کی رحمت چاہیے تو، *محسن بننا ہوگا* :) میں نے سوچا کہ آپ کے ساتھ اپنی زندگی میں اللہ کی رحمت کے کچھ پہلو شیئر کروں۔ کم عمری میں شادی کے بعد بہت سے مسائل کا شکار ہوئی جس کی وجہ سے میرے اندر اللہ پر ایمان ہلنے لگا، میں زبان سے کچھ غلط نہیں نکالتی تھی لیکن دل میں بہت کچھ آتا تھا، لیکن یہ اللہ کی رحمت تھی کہ اس نے میرے دل کو مضبوط کیا عین انہی دنوں میری زندگی میں ایک ایسے عالمی سکالر اور میرے استاد جن سے میں نے Islam versus atheism براہ راست ان لائن پڑھا۔ اور میرے ذہن میں سوالات واضح ہونے لگ گئے لیکن دین پر دل جم نہیں رہا تھا تو کچھ ہی عرصے کے بعد جب دو دن کے لیے مجھے بغیر کسی پانی اور کھانے کے کمرے میں بند کر دیا گیا اور اللہ نے مجھے بھوک یا پیاس محسوس ہونے نہیں دی۔ تب میں نے اللہ کی رحمت کو بہت زیادہ اپنے دل میں محسوس کیا اور اللہ پر ایمان مزید پختہ ہوا۔ وَإِن يَمْسَسْكَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ ۖ وَإِن يُرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَادَّ لِفَضْلِهِ ۚ يُصِيبُ بِهِ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۚ وَهُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ اسی طرح ایک اور دفعہ جب مجھے جان سے مارنے کا حملہ کیا گیا اور جس طرح اللہ نے مجھے بچایا اور میری کمر کی ہڈی ہل جانے کے باوجود ٹوٹی نہیں ان سارے واقعات کے بعد مجھے اللہ کی رحمت کا بہت زیادہ احساس پیدا ہوا کیونکہ جب لوگوں کی نظروں سے رحمت انسان کے لیے نکل جاتی ہے تب اللہ تعالی کی رحمت انسان حقیقی معنوں میں محسوس کر پاتا ہے کیونکہ اللہ کے علاوہ اس کے پاس کوئی ہوتا ہی نہیں جس کے پاس وہ جا سکے،کیونکہ صرف اللہ ہی مسائل حل کرسکتا ہے ۔ اللہ تعالی کی یہ خاص رحمت ہے کہ وہ مشکل حالات میں اپنے بندوں کے ایمان کی حفاظت کرتا ہے۔ کبھی کبھی ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ہمیں لوگ ظلم کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن اگر ہم اس امتحان کا تفصیلی جائزہ لیں تو اللہ کی بے شمار رحمتیں ہمیں نظر آئیں کہ وہ رب ہمارے اوپر کتنا مہربان ہے۔کہیں اللہ ہمارے ایمان کو مضبوط کر رہا ہوتا ہے،کہیں سوچ میں بہت نکھار پیدا ہوتا ہے۔ صبر کرنے کی توفیق بھی اللہ کی رحمت ہے۔وہ رب ہمارے ایمان کو کس کس طرح سے مضبوط کرتا ہے ہمارے قدم دین اسلام پر جمائے رکھتا ہے یہ اللہ کی خاص رحمت ہوتی ہے اگر ہم سمجھنا چاہیں۔ جب ہمارے دلوں میں اللہ کی رحمت کا احساس پیدا ہو جاتا ہے پھر ہم لوگوں کے ساتھ بھی مہربانی کا معاملہ کرتے ہیں، ان کو معاف اور در گزر کر کے،احسان کر کے، کیونکہ ہمیں اللہ کی رحمت کو محسوس کرنے کا taste مل جاتا ہے۔ ایسا سکون پیدا ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہم اپنے اخلاق کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ جب ہم دوسروں سے بدلہ لینا شروع کر دیتے ہیں، بے رحم بننے کی کوشش کرتے ہیں، معاف نہیں کرتے تو ہمارے دل میں سب سے بڑی بے چینی ہوتی ہے، جو دور نہیں ہو سکتی جب تک ہم اپنی اصلاح نہ کریں اس سے مجھے یاد آیا، *اپنے آپ پر کام کیجئے :)*
❤️ 👍 😢 🙏 🥺 🤲 🥹 🌷 123

Comments