Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
June 12, 2025 at 03:29 PM
🌿 *شفا کی دعائیں* 🌿 Lecture_21 🍃 *کفایت کرنے والا رب* 🍃 ▫️بیماری میں بھی انسان یہ سوچے کہ میری اس تکلیف کو دور کرنے کےلیے اللہ میرے لیے کافی ہے۔ ☘️ *اللہ کس بندے کو کافی ہوجاتا ہے؟* ☑️وہ جو اللہ کی قدر و عظمت کو پہچانتا ہے اوریہ اللہ کی معرفت سے ہوتا ہے۔ ⬅️اللہ اس بندے کو کافی ہوجاتا ہے، جس کا مقصد اپنے رب کو راضی کرنا ہوتا ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اپنے بندے کو جوکچھ دے رکھا ہوتا ہے، وہ اس میں اس کا امتحان لیتا ہے۔ سو جو شخص اللہ عزوجل کی تقسیم پر راضی ہوجاتا ہے، اسے برکت اور وسعت دے دیتا ہے۔ اور جو راضی نہ ہو، اسے برکت نہیں ملتی۔ ⬅️بیماری بھی اللہ کے اذن سے آتی ہے۔ اگر انسان اس بیماری میں بھی اللہ کے فیصلے سے راضی رہتا ہے تو اللہ بھی اس بندے سے راضی ہوجاتا ہے اور اس کےلیے وسعت پیدا کردیتا ہے۔ اس کےلیے آسانی پیدا کردیتا ہے۔ ▫️اللہ کو بڑا اور دنیا کو حقیر سمجھنے والے کو اللہ کافی ہوجاتا ہے۔ ▪️اللہ اس بندے کےلیے کافی ہوجاتا ہے جو اس کی کفایت کو حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ▫️لوگوں کا خوف نکال کر، اللہ کو کافی سمجھنے والے کےلیے اللہ اس کے اور مخلوقات کے معاملے میں اسے کافی ہوجاتا ہے۔ اور یہ وہی کرسکتا ہے جو اللہ پر توکل رکھتا ہے۔ ☘️ *اللہ پر توکل کون رکھتا ہے؟* ☘️ ☑️جو اللہ پر یقین رکھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر شر کو دور کرنے اور ہر بیماری کو ختم کردینے پر قادر ہے۔ ▫️جیسے ابراہیم علیہ السلام نے اللہ پر توکل کیا اور آگ میں کود پڑے تھے۔ ▪️جیسے صحابہ کرام نے اللہ پر توکل کیا ۔ وہ لوگ کہ لوگوں نے ان سے کہا کہ بے شک لوگوں نے تمھارے لیے (فوج) جمع کرلی ہے، سو ان سے ڈرو، تو اس (بات) نے انھیں ایمان میں زیادہ کردیا اور انھوں نے کہا (حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ) ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ اچھا کار ساز ہے۔ (آل عمران:173) ☑️یہی توکل ہمیں بھی مطلوب ہے اور خصوصاً بیماری کے خوف اور تکلیف سے نکلنے کےلیے۔ 🍀 *توکل پر نوید* 🍀 … وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ … … اور جو شخص اللہ پر توکل کرے گا اللہ اسے کافی ہوگا۔… (الطلاق:3) ⬅️اللہ پر بھروسہ کرنے کے بعد ہی انسان کسی اور چیز کا سہارا لیتا ہے یعنی سبب اختیار کرتا ہے۔ 🍀 *توکل کیا ہے؟* 🍀 و۔ک۔ل سے ہے۔ ▪️کسی کو نگہبان یا کارساز بنانا یعنی اپنا سارا معاملہ کسی کے سپرد کردینا۔ ▫️جس پر پورے کا پورا بھروسہ کیا جائے۔ ⬅️جب انسان اپنی بیماری کا سارے کا سارا معاملہ اللہ کے حوالے کردیتا ہے کہ اصل بیماری کیا ہے، اس کی درست تشخیص کیسے ہوگی۔ اچھے ڈاکٹر کا انتخاب کیسے ہوگا اور بہترین علاج کیسے ہوگا۔ سارے کا سارا معاملہ اللہ کے حوالے کردینے پر پھر اللہ تعالیٰ بھی اس کےلیے ہر قدم پر رہنمائی فرماتا ہے۔ اور بیماری کا دورانیہ لمبا ہویا کم، وہ اللہ سے شکوہ کرنے کے بجاے اللہ پر توکل کرتے ہوئے، اللہ کی رضا میں راضی رہ کر جب اس وقت کو گزارتا ہے تو وہ بھی اس کےلیے باعثِ خیر ہی رہتاہے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جس مسلمان کو اللہ تعالیٰ کسی جسمانی بیماری میں مبتلا کرے تو جب تک وہ بیمار رہتا ہے تو اسے ان اعمال کا ثواب ملتا ہے جو وہ صحت کے زمانہ میں کرتا تھا۔ پھر اگر اسے عافیت دے دے تو موت سے پہلے نیکی کی توفیق دے دیتا ہے، اور اگر اس کو وفات دے دے تو اسے بخش دیتا ہے۔“ ایک روایت میں ہے: ”اگر اسے شفا دے تو اس کو وفات سے قبل نیکی کی توفیق دے دیتا ہے۔“ (الادب المفرد:501) یہ اجر اسے ملتا ہے، جو اللہ پر توکل رکھتا ہے نہ کہ کنارے پر رہ کر اللہ کی عبادت کرے کہ صحت کو اپنا حق سمجھ کر لیتا رہے اور بیماری میں جزع و فزع کرکے اپنی بیماری میں مزید اضافہ کرتا رہے۔ 🍀 *اہم سبق* 🍀 ▫️تکلیف ذہنی ہویا جسمانی، اس میں شکوہ و شکایت کے بجاے، پرسکون رہ کر، غور و فکر کرکے اس میں اللہ کی مصلحت و حکمت و تلاش کرنا ▪️اللہ سے ہمیشہ اچھا گمان رکھنا کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے ساتھ ہمیشہ خیر کا ہی معاملہ کرتا ہے ▫️مومن کےلیے اگر کانٹا چبھنے پر بھی اجر ہے تو پھر بیماری میں کس قدر اجر اور درجات کی بلندی ہوگی! ☘️ *دعا* ☘️ حَسْبِیَ اللهُ لَآ اِلَهَ اِلَّا هُوَ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ میرے لیے اللہ کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عرش ِعظیم کا رب ہے۔ [سورة التوبة: 129] قرۃالعین خان کے پی کے
❤️ 👍 🙏 🌷 💐 💝 😮 🫀 55

Comments