
Farhat Hashmi
June 13, 2025 at 03:58 AM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته🌹
پیاری استاذه جی
شفا کی دُعائیں لیکچرز سے متعلق بہت ساری باتیں عمل میں آئیں .
الحمد للہ
اُس میں سے ایک آپکو بتاتا چاہتی ہوں وہ یہ کہ میری امّی ہارٹ پیشنٹ ہیں اور انہیں کبھی بھی بلڈ پریشر ہائی نہیں ہوا تھا ہمیشہ low ہی ہوتا تھا کل رات 8 بجے اچانک ان کا بلڈ پریشر ہائی ہوا ڈاکٹر کو بلوايا انہوں نے دوائیں دیں اور 45 minutes میں بلڈ پریشر کچھ کنٹرول ہوا۔
امی اُس رات سو نہیں سکیں اور ڈھائی بجے دوبارہ BP شوٹ کر گیا امی نے نہ ڈاکٹر کو بلانے دیا اور نہ ہی hospital جانے کو تیار ہوئیں طبیعت زیادہ خراب ہو رہی تھی مگر hospital کے لئے نہیں تیار ہوئیں ۔
استاذه جب امى نہیں تیار ہوئیں تو میں نے امی کو تھوڑا تھوڑا آب زم زم پلانا شروع کیا اور ساتھ ہی یہ تسبیح شروع كى
لا اله الا الله العظيم الحليم لا إله إلا الله رب العرش العظيم لا إله إلا الله رب السموات و رب العرض رب العرش الكريم
اس دعا کے ساتھ سورة الفاتحة پڑھی اور مستقل درود شريف پڑھتی رہی
میری امی بھی یہ لیکچرز میرے ساتھ سنتی ہیں اور الحمد للہ سن کر عمل بھی کرتی ہیں وہ خود بھی پڑھ کر دم کرتی رہیں۔
استاذه یقین کیجئے آدھے گھنٹے میں نہ صرف BP کم ہوا بلکہ ساتھ میں جو کندھوں میں درد اور شديد قسم كى جلن ہو رہی تھی وہ بھی بہت کم ہو گئی۔
الحمد لله
استاذه اس وقت ایسا رب پر پیار آیا یے ساختہ زبان سے شکر کے کلمات نکلے اور ساتھ ہی یہ شکر گزاری بھی آئی کہ اُس رب نے آپ جیسا ایسا استاد دیا جس کی وجہ سے آج میرا اور امی کا تعلق رب سے اتنا مضبوط ہوا۔
الحمد للہ 🌹
جزاک اللہ خیرا كثيرا استاذه
اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت کی ڈھیر ساری بھلائیاں عطا فرمائیں 💖💜
آمین
❤️
👍
🤲
❤
🌹
😢
🫀
💖
🌸
💎
315