
Farhat Hashmi
June 14, 2025 at 02:29 AM
✿استقامت کا راستہ✿
جو شخص استقامت کا ارادہ کرے، اسے چاہیے کہ اسلام میں مکمل طور پر داخل ہو جائے، اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دے، اور اللہ کے احسانات پر شکر ادا کرے۔ وہی ذات ہے جس نے اس کے لیے بھلا چاہا، اسے اپنے خالص کیا، اور اللہ کی راہ میں چلنے کی چاہت بخشی۔
⁉️ *دین میں استقامت کیا ہے؟*
دین میں استقامت *اعتدال* ہے۔ بغیر بھٹکے صحیح منہج پر گامزن رہنا ہی استقامت ہے۔
*🛑یہاں رک کر اپنا محاسبہ کریں:* کیا ہم صحیح راستے پر چل رہے ہیں؟ کیا ہم زندگی اللہ کے حکم کے مطابق گزار رہے ہیں؟
*"فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ وَمَنْ تَابَ مَعَكَ وَلَا تَطْغَوْا إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ" (سورہ ہود: 112)*
ترجمہ: "پس ثابت قدم رہو جیسا کہ تمہیں حکم دیا گیا ہے اور وہ بھی جو تمہارے ساتھ توبہ کر چکے ہیں، اور حد سے تجاوز نہ کرو۔ بے شک وہ تمہارے اعمال کو خوب دیکھنے والا ہے۔"
📌زندگی ایک ایسا سفر ہے جس پر اعتدال اور احتیاط کے ساتھ چلنے کی ضرورت ہے۔ اس میں ایک سیدھا راستہ ہے اور ارد گرد پرکشش غلط راستے ہیں۔ تھوڑی سی بھی غفلت آپ کو غلط راہ پر لے جا سکتی ہے۔
استقامت احسان بھی ہے یعنی اول اللّٰه کا مطیع اور فرمانبردار ہو جانا پھر اس پر مستقم ہو جانا، ہر نیک عمل پر دوام کے ساتھ قائم رہنا،
دین کے لیے مکمل طور پر خالص ہو جانا اور اپنی جان کو دین کی راہ میں لگا دینا بھی استقامت ہے۔
جیسا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ان کی تعریف میں فرمایا:
*"إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ نَحْنُ أَوْلِيَاؤُكُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ. نُزُلًا مِّنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ" [فصلت: 30-32].*
> ترجمہ: "بے شک جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے، پھر وہ استقامت اختیار کیے رہے، ان پر فرشتے اترتے ہیں کہ تم نہ ڈرو اور نہ غم کرو، اور تمہیں اس جنت کی خوشخبری ہو جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔ ہم تمہارے دوست ہیں دنیا کی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی، اور تمہارے لیے وہاں وہ سب کچھ ہے جو تمہارا دل چاہے اور تمہارے لیے وہاں وہ سب کچھ ہے جو تم مانگو۔ یہ مہمانی ہے بڑی بخشنے والے اور نہایت رحم کرنے والے کی طرف سے۔">
سبحان اللہ! یہ آیت سن کر دل کانپ اٹھا اور آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے۔
📌فورا اپنا محاسبہ کیا؟! آپ بھی کریں؟
🛑کیا ہم بھی دین میں استقامت پر قائم ہیں؟ کیا ہم بھی ان لوگوں میں شامل ہیں یا نہیں؟
یا پھر ہم نے اپنا من مانا دین بنا رکھا ہے، جب دل چاہا تو عمل کر لیا اور جب دل چاہا تو چھوڑ دیا اور حیلے بہانے تلاش کر لیے۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جب توحید راسخ نہ ہو تو عمل کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔
پھر توحید پر استقامت کے ساتھ ساتھ اللّٰه کی اطاعت اور فرائض کی ادائیگی پر بھی استقامت بہت ضروری ہے۔
*توحید پر استقامت کا تعلق دل سے ہے:* اگر دل توحید پر ہوگا، معرفت رکھتا ہوگا، اس کا خوف رکھتا ہوگا، اور اس کی عظمت و بڑائی رکھتا ہوگا تو تمام اعضاء بھی اس کی اطاعت میں صالح ہوں گے، اور جب دل صالح ہوگا تو تمام کام صحیح ہو جائیں گے۔
عملی نکات
💠ہمیں اپنے دلوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
💠عمل اگرچہ تھوڑا ہو یا زیادہ، مگر دوام کے ساتھ کریں۔
💠 اندر کی اصلاح ہوگی تو خود بخود باہر کی اصلاح بھی ہو جائے گی۔
💠 ایسا فرد بنیں جو معاشرے کو فائدہ پہنچائے۔
*✨آپ بہت اہم ہیں، آپ بہت ضروری ہیں۔*
علامہ اقبال کا یہ مشہور شعر اپ کی پیش نظر ہے:
~افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
~ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
✿ *فقه القلوب* سے ماخوذ✿
وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ💐
بشریٰ سلیمان
تعلیم القران 1
اسلام آباد
❤️
👍
🙏
🤲
😢
🌹
😂
❤
🌸
💚
89