Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
June 14, 2025 at 03:58 PM
✨ *شِفا صرف دوا سے نہیں،* *دُعا سے بھی ہے* ✨ الہدیٰ کی چھٹیوں سے ایک دن پہلے میری آنکھوں میں سخت انفیکشن ہوگیا، آنکھیں سوجی ہوئی، لال، اور مسلسل جل رہی تھیں۔ عید قریب تھی اور میں بہت بےچین، مایوس اور بے بس تھی۔ ہر قسم کے قطرے، ہر دوا آزما لی، مگر شفا کہیں نظر نہ آئی۔ دل میں بار بار یہ خیال آتا کہ شاید میری عید برباد ہو جائے گی۔ پھر میں نے " *کتاب الشفاء* " کی دُعائیں پڑھنا شروع کیں۔ ایک ایک دُعا جیسے میرے دل پر اترتی گئی۔ جس انداز میں اُستاذہ نے اس کتاب میں پہلے سیاق و سباق، پھر قرآن و حدیث کے حوالے سے ترتیب دی ہے، وہ علم اور فصاحت کا ایسا حسین امتزاج ہے جو صرف اللہ کی خاص عطا ہے۔ دل نے پہلی بار گہرائی سے مانا کہ "اللہ ہی شافی ہے، دوا تو صرف ایک ذریعہ ہے، اصل شفاء اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے تو کیوں نہ اسی سے دُعا کی جائے" اللہ کی رحمت نے مجھے چھو لیا، اور میری آنکھیں حیرت انگیز طور پر بہتر ہونے لگیں۔ شفا آ گئی۔ نہ صرف میری عید اچھی گزری بلکہ میرا یقین بھی مضبوط ہو گیا کہ اللہ کا کلام واقعی شفا ہے، اور اُستاذہ نے جو ذریعہ بنایا، وہ ہمارے لیے ایک انمول تحفہ ہے۔ 🪷 *_اللّٰهُمّ بارِکْ لَها فِي عِلْمِهَا_* ، *_وَقَلَمِهَا، وَنِيّتِهَا، وَاجْعَلْ كِتَابَاتِهَا_* *_سَبَبًا لِشِفَاءِ القُلُوبِ_* *_وَالأَبْدَانِ، وَارْزُقْهَا قُرْبَکَ وَرِضَاکَ_* ، *_وَاخْتِمْ لَهَا بِالحُسْنٰی_* . 🪷 "اے اللہ! ہماری پیاری اُستاذہ کے علم، قلم اور نیت میں برکت عطا فرما، ان کی لکھی ہوئی باتوں کو ہمارے دلوں اور جسموں کے لیے شفا کا ذریعہ بنا، اور انہیں اپنا قرب اور رضا عطا فرما، اور ان کا انجام بہترین بنا۔ آمین۔ خنساء عتیق تعلیم القرآن 1 اسلام آباد
❤️ 🤲 👍 💚 🌸 🫀 😂 🤍 137

Comments