
Farhat Hashmi
June 15, 2025 at 02:50 AM
السلام علیکم پیاری استاذہ جی، پرسوں جب ہم عید کی چھٹیاں گزار کر اپنے گاؤں سرگودھا سے واپس اسلام آباد آ رہے تھے، تو موٹر وے پر اچانک گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔ لمحے بھر کو دل گھبرا گیا، آنکھوں کے سامنے کئی خیال گزرے — مگر اللہ کا کرم ہوا کہ کوئی نقصان نہیں ہوا۔
اس لمحے دل جیسے تھم سا گیا۔ یہ سوچ کر عجیب سا احساس ہوا کہ یہ اس سے کہیں بڑا نقصان بھی ہو سکتا تھا… ایسا لگا جیسے اللہ نے تھام لیا ہو۔ ہمیں روک کر یہ یاد دلا دیا ہو کہ ہر لمحہ، ہر قدم — بس اس کی امان میں ہے۔
اور اُسی لمحے میری زبان پر وہ تسبیحات جاری ہو گئیں جو ہم روزانہ شفا کی دعاؤں کی کلاس میں استاذہ جی سے سیکھتے ہیں۔ یوں محسوس ہوا جیسے انہی تسبیحات نے میرے دل کو تھام لیا، سنبھال لیا… اور دل میں مزید شکر کے جذبات پیدا ہو گئے، جیسے رب کی قربت اور مہربانی اس لمحے دل کے گرد حصار باندھ رہی ہو، جیسے وہ ہمارے آس پاس، بالکل قریب موجود ہو۔
🤲 اے اللہ! ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھ، اور ہر حال میں ہمیں اپنے ذکر کی توفیق عطا فرما۔ آمین ثم آمین۔
🌸 اللّٰهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
(اے اللہ! تو ہی سلامتی والا ہے، اور تجھ ہی سے سلامتی حاصل ہوتی ہے، تُو بڑی برکت والا ہے، اے جلال و عزت والے!)
آمنہ ظفر
تعلیم القران3
❤️
🤲
👍
❤
🌸
💖
🌹
🙏
🫀
♥
195