Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
June 15, 2025 at 06:24 AM
آپ نے الھدی لیڈر شپ فورم پر ایک پوسٹ شیئر کی کہ وقت کا ضیاع صرف ایک نقصان نہیں بلکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی ناراضگی کی علامت بھی ہے۔ اسی حوالے سے وضاحت میں فرمایا کہ سب سے پہلے نیت باندھیں۔ اسی تسلسل میں، پیاری استاذہ جی، میں آج کل ایک انگریزی کتاب "How to Have a Good Day" پڑھ رہی ہوں، جس کی مصنفہ نے روزمرہ زندگی میں نیت باندھنے کی اہمیت کو بہت خوبصورتی سے واضح کیا ہے۔ اُن کے مطابق، ہر دن کا آغاز ایک واضح اور شعوری نیت کے ساتھ کرنا نہ صرف ہمارے ذہنی سکون کے لیے ضروری ہے، بلکہ یہ ہمیں ہمارے دن بھر کے ردِ عمل، فیصلوں اور رویوں میں بھی بہتر بناتا ہے۔ مصنفہ لکھتی ہیں کہ ہمارا دماغ ایک "فلٹر" کی طرح کام کرتا ہے — یعنی ہم جس چیز پر توجہ دیتے ہیں، وہی چیز ہمارے دماغ میں ابھرتی ہے۔ اس عمل کو "منتخب توجہ" (Selective Attention) کہا جاتا ہے۔ چونکہ دماغ کا فطری رجحان خطرات اور منفی پہلوؤں کی طرف زیادہ ہوتا ہے، اس لیے اگر ہم بغیر کسی نیت کے دن کا آغاز کریں تو ہمارے فیصلے، سوچ اور مزاج غیر شعوری طور پر منفی رخ اختیار کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر ہم دن کی شروعات سے قبل شعوری طور پر نیت باندھ لیں — مثلاً یہ طے کر لیں کہ ہمیں اللہ کو راضی کرنا ہے، ہر کام اللہ کے لئے کرنا ہے، سیکھنے والا یا کسی کے لیے مددگار بننا ہے — تو ہمارا دماغ اسی سمت میں متحرک ہو جاتا ہے، اور اس کا اثر نہ صرف ہمارے رویے بلکہ دن کے مجموعی نتائج پر بھی پڑتا ہے۔ مصنفہ نے کچھ سادہ مگر مؤثر سوالات تجویز کیے ہیں جو ہمیں نیت باندھنے میں مدد دیتے ہیں: اس لمحے میں میرے لیے سب سے اہم چیز کیا ہے؟ میں اس موقع پر کس انداز میں پیش آنا چاہتی ہوں؟ کون سا نتیجہ مجھے اطمینان دے سکتا ہے؟ بس چند سیکنڈ کی یہ نیت، ہماری توجہ، سوچ، اور رویے کو درست سمت دے سکتی ہے۔ ✅ عملی نکتہ: دن کے آغاز پر یا کسی اہم کام سے پہلے صرف چند لمحے رک کر اپنی نیت طے کریں۔ یہ چھوٹا سا عمل بڑے اثرات لا سکتا ہے — نہ صرف ہماری کارکردگی میں بہتری لاتا ہے بلکہ ہمیں اللہ کی رضا کے قریب بھی کرتا ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالی ہمیں وقت سے بھرپور اٹھانے والا اور اللہ سبحانہ و تعالی کو راضی کرنے والا بنائیں۔ آمین آمنہ عرفان
❤️ 👍 🤲 🫀 🇰🇼 🌟 💖 171

Comments