Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
June 15, 2025 at 03:47 PM
*استقامت* استقامت، دین اسلام میں وہ درجہ ہے جہاں بندہ اللہ کے طے کردہ راستے پر اعتدال، اخلاص، صبر اور مستقل مزاجی کے ساتھ چلتا ہے۔ اوردنیا کی ہر آزمائش، ہر فتنہ، ہر رکاوٹ کے باوجوداللہ کی رضا کے راستے پر… موت تک ڈٹا رہتا ہے ۔ 📖اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: *فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ* “ _جیسے تمہیں حکم دیا گیا ہے ویسے ہی استقامت اختیار کرو”۔_ 💠 *استقامت کیسے:* ▪️ اسلام میں پورے کے پورے داخل ہوں اپنی تقدیر کو دل سے قبول کریں ▪️ایمان کی نعمت پر شکر گزار ہوں ▪️اپنے تمام معاملات اللہ کے سپرد کر دیں *(یَدْخُلُوْا، یَتْرُکُوْا، یَسْتَسْلِمُوْا، یَشْکُرُوْا)* 💠 *استقامت کیا ہے:* ▪️ *ہمیشہ کی بیداری* – جیسے ایک ڈرائیور مسلسل بیدار رہتا ہے، ویسے ہی مؤمن بھی روحانی طور پر جاگتا ہے۔ ▪️ *میانہ روی* – زندگی کی گاڑی کو اعتدال کی "درمیانی لین" پر چلانا سب سے محفوظ ہے۔ ▪️ *تدبر و تفکر –* اپنے اعمال، ارادوں اور نیتوں پر مسلسل غور کرتے رہنا۔ ▪️ *ضبطِ نفس* – خواہشات و جذبات پر قابو پانا: (مثلاً: موبائل کو دیکھنے کے مخصوص اوقات، کھانے کے اصول مقرر کرنا) 💠 *استقامت کی راہ پر چلنے کے لیے زادِ راہ:* استقامت ایک مسلسل اور دائمی جدوجہد ہے۔ خاص طور پر آزمائش، کمزوری یا دنیاداری کے دَور میں یہ اور بھی مشکل ہو جاتی ہے۔ 📖اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: *واستعينوا بالصبر والصلاة* " _صبر اور نماز سے مدد لو"۔_ 🔹 *نماز* نماز وہ سہارا ہے جو سب کچھ چھن جانے کے بعد بھی باقی رہتا ہے۔ بعض اوقات گھر کے لوگ یا اردگرد کا ماحول خوداستقامت کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں. ایسے میں دل تھک جاتا ہے، زبان رک جاتی ہے، مگر یہی وہ وقت ہے جب: ⬅️ نماز میں اللہ سے راز کی باتیں کی جائیں۔ سجدہ وہ لمحہ ہے جب اللہ سب سے قریب ہوتا ہے۔رسول اللہ ﷺ کا طریقہ یہ تھا کہ جب کوئی سخت لمحہ آتا تو وہ نماز کی طرف دوڑتے۔ کیونکہ نماز — اللہ سے جُڑنے کا راستہ ہے۔ جب دل بوجھل ہو، اور نماز ممکن نہ ہو (مثلاً ایامِ مخصوصہ)، تب بھی ذکر، دعا اور قرآن سے دل کو تازہ کیا جائے۔ ❓لیکن جو نماز ہی نہیں پڑھتا، وہ کس دین پر استقامت چاہے گا۔ ❓ہم مشکل وقت میں کس کی طرف دوڑتےہیں: نماز یا موبائل 🔹 *احسان* استقامت، دراصل اپنی ذات پر احسان ہے۔ ▪️نماز کو وقت پر ادا کرنا احسان ہے۔ ▪️لوگوں کی باتوں پر صبر کرنا احسان ہے۔ ▪️گناہوں سے بچنا احسان ہے۔ ▪️اپنے جذبات کو اللہ کے لیے روک لینا احسان ہے۔ یہ احسان کسی دوسرے انسان کے لیے نہیں، یہ آپ کا اپنی ذات پر احسان ہے۔ 🔹 *صبر* استقامت اختیار کرنے کے لیے صبر کی اشد ضرورت ہے۔ ▪️کبھی ہمارے ہی گھر والے، دوست یا معاشرہ ہمیں دین پر چلنے سے روکتے ہیں۔ ▪️کبھی نماز کا مذاق اُڑایا جاتا ہے، کبھی پردے یا سچ بولنے پر طنز کیا جاتا ہے۔ ایسے وقت میں اپنے آپ کو سمجھانا، یہ صبر ہے۔ اسی لیے: _اللہ صبر کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔_ 🌸 *خاتمہ: فرشتوں کا ساتھ* جب انسان اپنے قول، عمل، ارادے اور نیت میں اللہ کے لیے استقامت اختیار کرتا ہے… تو: فرشتے اس کے ساتھ ہوتے ہیں۔ إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ (30) نَحْنُ أَوْلِيَاؤُكُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ ۖ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ (31) نُزُلًا مِّنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ(32) ❓اور اس سے بہتر ہمسفر اور کیا ہوگا؟ 🌹 *ما حاصل* استقامت، اک مصروفیتِ  دائمی نہیں ہے اس سے فراغت کبھی رہو بیدار و میانہ رو کرو  تدبر و ضبط نفس بناو زاد راہ نماز کو  کرو صبر اور احسان جمے رہو تا حیات ،نہ ہو کوئی تھکان ملےفرشتوں کاساتھ، مہمانی کرے گارحمان  جزاک اللہ خیرا کثیرا استاذہ جی حلیمہ حسن TQ4/7
❤️ 👍 🌹 🫀 🤲 🥰 💐 💟 😢 113

Comments