Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
June 16, 2025 at 12:46 PM
فقہ القلوب – باب الاستقامت محترمہ اُستاذہ جی السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته جمعہ کے روز فقہ القلوب میں دی گئی ڈرائیونگ لین کی مثال نے مجھے بہت متاثر کیا۔ جس طرح ڈرائیونگ کے دوران اپنی لین پر توجہ مرکوز رکھنا ہمیں حادثات سے محفوظ رکھتا اور منزل تک بآسانی پہنچنے میں مدد دیتا ہے، بالکل اسی طرح زندگی میں بھی اگر ہم اپنی ذمہ داریوں پر فوکس رکھیں اور دوسروں کے معاملات میں غیر ضروری مداخلت نہ کریں، تو نہ صرف ہم خود سکون میں رہتے ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی آسانی کا باعث بنتے ہیں۔ ہم اکثر دوسروں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ “mind your own business” پر عمل کریں، مگر خود اس پر کتنا عمل کرتے ہیں؟ اگر ہم یہ رویہ سب سے پہلے خود اختیار کر لیں، تو نہ صرف لوگ ہم سے بے زاری محسوس نہیں کریں گے، بلکہ ہمارا رویہ ان کے لیے بھی مثال بن جائے گا۔ اور ہم خود بھی زیادہ یکسوئی سے اپنی منزل کی طرف بڑھ سکیں گے۔ جزاکم اللہ خیراً والسلام حمیرا ریاض
❤️ 👍 👌 💐 💕 😭 🫀 53

Comments