Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
June 17, 2025 at 02:00 AM
*⁦✧⁠⁩مصیبت میں تقدیر پر ایمان✧* پیاری استاذہ محترمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ *آج شفا کی دعاؤں کا لیکچر سنتے ہوئے* مجھے گزشتہ روز قبل دیکھی ہوئی جاپانی فنکاری کنتسُگی (Kintsugi) یاد آگئی اس کے بارے میں تھوڑا سا بتاتی چلوں کہ: *کنتسُگی* (Kintsugi) جاپان کا ایک منفرد فن ہے جس میں ٹوٹے ہوئے مٹی کے برتنوں کو سونے، چاندی یا پلاٹینم ملے lacquer سے جوڑا جاتا ہے۔ یہ ٹوٹنے والی لکیروں کو چھپانے کی بجائے نمایاں کر کے اسے مزید خوبصورت اور منفرد بنا دیتا ہے۔ ✨ *اس سے سیکھنے کا سبق:* یہ سکھاتا ہے کہ زندگی کی مشکلات ہمیں مزید خوبصورت، لچکدار اور مضبوط بنا سکتی ہیں۔ *{مَاۤ أَصَابَ مِن مُّصِیبَةࣲ فِی ٱلۡأَرۡضِ وَلَا فِیۤ أَنفُسِكُمۡ إِلَّا فِی كِتَـٰبࣲ مِّن قَبۡلِ أَن نَّبۡرَأَهَاۤۚ إِنَّ ذَ ٰ⁠لِكَ عَلَى ٱللَّهِ یَسِیرࣱ} [الحدید:22]* مصیبت، آزمائش اور بیماری، یہ سب تقدیر کا حصہ ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کی تخلیق سے پچاس ہزار سال پہلے ہی ہر چیز لکھ دی تھی"۔ (صحیح مسلم، حدیث 2653) *←* اسی طرح اللہ تعالی کی طرف سے کوئی بھی تکلیف بے مقصد نہیں آتی۔ جب بھی کوئی تکلیف آئے تو یہ سوچیں کہ یہ میری تقدیر میں لکھی تھی، اور اپنی تقدیر پر ایمان لے آئیں۔ *کرنے کے کام:* 📌 کسی بھی بیماری یا پریشانی میں اللہ سے رجوع کریں۔ 📌 صبر صدمے کی پہلی چوٹ پر کریں، کیونکہ صبر ہی مصیبت سے نجات کا ذریعہ ہے۔ 📌 جب مصیبت پہنچے تو نماز ادا کریں اور توبہ کریں۔ 📌 دوسروں کی مدد میں لگ جائیں، کیونکہ حدیث میں آتا ہے: "جو شخص کسی مومن کی دنیاوی پریشانیوں میں سے کوئی پریشانی دور کرے گا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی پریشانیوں میں سے کوئی بڑی پریشانی دور کرے گا" (صحیح مسلم: 2699)۔ ✨ مصیبت کا شکار ہونے پر خود ترسی کا شکار نہ ہوں، بلکہ اپنا تعلق اللہ تعالیٰ سے مضبوط کر لیں اور اس مصیبت کے پیچھے چھپی ہوئی مصلحت کو تلاش کریں۔اپنا سب کچھ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں دے دیں، یہ یقین رکھتے ہوئے کہ اللہ ہی مالک ہے اور ہم اس کے بندے ہیں۔ *•شفا کی دعاؤں سے ماخوذ* بشریٰ سلیمان تعلیم القران 1 اسلام آباد
❤️ 👍 😢 💐 💚 🤍 42

Comments