
Farhat Hashmi
June 17, 2025 at 02:01 AM
*مصیبت میں تقدیر پر ایمان*
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مصیبت بلا وجہ نہیں آتی۔ ہر مصیبت کا کوئی نہ کوئی مقصد یا مصلحت ہوتی ہے۔ کبھی یہ آزمائش، کبھی درجات کی بلندی کا سبب، کبھی ہماری تحذیر و تربیت، کبھی گناہوں کی سزا اور کبھی گناہوں کی بخشش کے لیے آتی ہے۔
مصیبت میں تقدیر پر ایمان کے دس اصول ہیں:
1️⃣: اللہ کا علم ہر چیز پر محیط ہے۔
2️⃣: کائنات کے تمام کاموں میں خیر و شر پوشیدہ ہے: بظاہر کچھ مصیبتیں شر لگتی ہیں، مگر انہی میں اللہ کی کوئی نہ کوئی حکمت پوشیدہ ہوتی ہے۔
3️⃣: تقدیر کے ہر کام میں مصلحت ہوتی ہے: کوئی بھی تکلیف بے مقصد نہیں ہوتی۔
4️⃣: ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔
5️⃣: یہ زمین اللہ ہی کی ہے: ہمارا یہاں چلنا پھرنا صرف عارضی ہے اور ملکیت صرف اللہ کی ہے۔
6️⃣: اللہ اپنے بندے پر کبھی ظلم نہیں کرتا اسلئے رب کے فیصلوں پر ناراض مت ہوں، فرمان باری تعالی ہے:
"وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًا" (سورۃ الکہف: 49)
7️⃣: اللہ کی رحمت وسیع ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
"كَتَبَ عَلَىٰ نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ" (سورۃ الانعام: 12)
"اس نے اپنے اوپر رحمت لازم کر لی ہے۔"
8️⃣: اللہ ہی خالق، مالک، اور مدبر ہے اس لیے اپنا کارساز اسی کو مان لیں۔
9️⃣: کائنات میں مسلسل تبدیلیاں آتی رہتی ہیں؛ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے، وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا۔
🔟: تقدیر کے فیصلوں پر صبر کرنا سیکھ لیں۔۔۔
اور صبر کس طرح کرنا ہے؟ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
"وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ ۚ" (سورۃ البقرۃ: 45)
"اور صبر اور نماز سے مدد حاصل کرو۔"
بشریٰ سلیمان
تعلیم القران 1
اسلام اباد
❤️
👍
❤
😢
💐
🙏
🤍
26