
Farhat Hashmi
June 17, 2025 at 02:02 AM
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
آج استاذہ نے کلاس میں ایک جملہ کہا کہ تبدیلی کو قبول کرنے والے ہمیشہ خوش رہتے ہیں۔ اس سے مجھے اپنا کچھ روز پہلے کا مشاہدہ یاد آیا۔
تقریباً دو ہفتے پہلے میں الہدیٰ کے ہاسٹل میں shift ہوئی۔ وہاں پہلے دن مجھے دو طرح کے روئییے دیکھنے کو ملے۔ پہلی طرح کے لوگ وہ تھے جنہوں نے مجھے welcome کیا اور ساتھ ہاسٹل اور ہاسٹل کی زندگی کے بارے میں مثبت جملے کہے۔ یہ وہ لوگ تھے جو زندگی کی اس تبدیلی یعنی ہاسٹل کو قبول کر چکے تھے اور اس تبدیلی کے ساتھ adjust بھی ہو گئے تھے۔ ان سب سے مجھے positivity ملی جو شروع کے دنوں میں میرے بہت کام آئی۔ یہ سب کارآمد لوگ تھے جو ہر وقت شکائتیں کرنے کے بجائے ایمانداری سے پڑھتے تھے، وقت پر اپنا کام مکمل کرتے تھے اور ساتھ دوسروں کی بھی مدد کرتے تھے (یعنی بابرکت لوگ)۔
دوسری طرف وہ لوگ تھے جنہوں نے پہلے دن مجھے کچھ اس طرح کے جملے کہے:
تم سے ایک مہینہ بھی نہیں گزارا جائے گا
ہاسٹل کی routine بہت سخت ہے
کچھ دن بعد تم بھی ہماری طرح sleep deprived ہو جاو گی
وغیرہ
یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے نہ تو تبدیلی کو قبول کیا تھا اور نہ ہی حالات سے سمجھوتا۔اس کا اثر یہ ہوا کہ وہ ہر وقت زندگی سے بیزار نظر آتے، course ختم ہونے کے دن کاٹتے اور ہر وقت گھر کو یاد کرتے رہتے۔ اس attitude سے ان کی ذہنی صحت اور productivity دونوں متاثر ہوتے۔ اپنے علاوہ وہ میرے جیسے نئے آنے والوں کے بھی حوصلے پست کرتے کیوں کہ ان کہ اس رویئے سے negative vibes generate ہوتیں ۔
ان دونوں روئیوں پر غور کرنے کے بعد میں نے یہ نتیجہ نکالا کے زندگی میں سب سے زیادہ مطمئن وو لوگ ہیں جو تبدیلی کو سب سے جلدی قبول کر لیتے ہیں۔
زینب چوہدری
تعلیم القرآن 2
الھدی انسٹیٹیوٹ اسلام اباد
16/6/2025
❤️
👍
💖
❤
💐
💕
💯
😢
😮
🤍
70