Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
June 17, 2025 at 05:07 AM
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ پیاری استاذہ اللہ آپ کو بےشمار اجر عطا فرمائے۔ کل کی کلاس میرے لیے شفا بنی لگتا تھا جیسے میرا باطن چَھِّنی ہو اور آپ کا ایک ایک جملہ ایک ایک زخم پر مرہم ہو۔ یہ جو منفی لوگ ہماری ساری قوت کو کھا جاتے ہیں۔ جن کی موجودگی ہمارے لیے ہر اعتبار سے نقصان دہ لگتی ہے اور پھر بھی ہم ان سے ایسے رشتے میں بندھے ہوتے ہیں کہ ان سے بھاگ نہیں سکتے۔ ایک غیر محسوس طریقے سے ان کا اخلاق ہمارے اخلاق کو کسی نا کسی درجے میں بری طرح متاثر کرتا ہے اور ان سے نجات کے بعد بھی وہ اخلاق کے رنگ کبھی اچانک سے ہمارے اندر بھی دکھائی دیتے ہیں ۔ جس وقت بہت سے خوف انسان کو ڈرائیں، جب بہت سے الزام اور طعنے لگائے جائیں، جب مجنون اور ذہنی بیمار ہونے کا لقب ملے۔۔۔۔۔ اس وقت اللہ پر بھروسا، خود کو اس کے حوالے کر دینا، اس کی پناہ اور حفاظت میں آجانا۔ جب الفاظ بے معنی ہوجائیں نیتوں پر شک کیا جانے لگے تو خاموشی سے حسبی اللہ ونعم الوکیل کہنا۔ بظاہر ہار ہے ذلت ہے لیکن اللہ کی نگاہ میں کچھ اور ہے۔ اللہم *أسلمت* نفسي إليك ووجهت وجهي إليك *وفوضت* أمري إليك و الجأت ظهري إليك رغبة ورهبة إليك لا ملجأ ولا منجا منك *إلا إليك* آمنت بكتابك الذي أنزلت وبنبيك الذي أرسلت.
❤️ 👍 🤲 😢 🌸 💐 💕 💚 122

Comments