Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
June 17, 2025 at 11:30 AM
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته🌹 پیاری استاذه اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہوں۔ آپ نے شفا کی دُعائیں لیکچرز میں تسبیحات کو اس انداز سے پڑھایا کہ وہ دل میں اُتر كر عمل میں ڈھل گئیں الحمدللہ۔ استاذه یہ تسبیحات نہ صرف بیماری میں شفا دے رہی ہیں بلکہ زندگی کے معمولات بھی آسان ہو رہے ہیں الحمدللہ۔ جیسے کل کچھ کاموں کی وجہ سے میں وقت پر روٹی نہیں پکا سکی اور گیس جانے میں صرف 15 منٹ باقی تھے اور 10 روٹیاں پکانی تھیں ہم اگر بازار سے منگواتے تو گھر والوں سے ڈانٹ پڑتی میں نے اور بھابی نے اللہ کا نام لے کر پکانا شروع کیں ۔ استاذه میں نے پورے یقین کے ساتھ تسبیح شروع کر دی۔ نتیجتاً ایک تو میری گھبراہٹ ختم ہوئی ، وقت میں برکت ہوئی اور اللہ تعالیٰ کی ایسی مدد آئی کہ آخری روٹی پکی أور گیس گئی۔ استاذه دل اتنا خوش ہوا کہ میں نے سجده شکر ادا کیا کہ اللہ تعالیٰ آپ نے مجھے چھوٹے چھوٹے کاموں میں بھی اپنی یاد کی توفیق دی۔ الحمدللہ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ذکر کرنے والی زبان اور شکر کرنے والا دل عطا کریں۔۔۔ آمین💜💜
❤️ 👍 🤲 🙏 🌹 💐 🤷‍♀️ 🪻 82

Comments