Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
June 17, 2025 at 11:57 AM
Bismillah Day-23 | Shifa ki Duain السلام عليكم و رحمة الله و بركاته پیاری استاذہ جی 🌹 الحمد للہ ہر نئے سبق کے ساتھ علم کی گہرائ کا احساس ہوتا ہے اور یہ چیز دل میں اللہ کی عظمت اور اس پر یقین کی کیفیت کو مضبوط کرتی ہے۔ میں اللہ کے ساتھ حسن ظن کے باب میں موجود آخری دعا کے بارے میں غور و فکر کر رہی تھی کہ یہ دعا شفا کی دعاؤں میں کیوں شامل ہے۔ {مَا أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِّن قَبْلِ أَن نَّبْرَأَهَا ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ} [الحديد : 22] مصیبت میں صبر ، اللہ کی تقدیر پر راضی رہنا اور اس مصیبت کے مستقل ہونے میں بھی اللہ سے حسن ظن رکھنا ، اس سے شفا کیسے ملے گی ہماری جسمانی صحت کا تعلق بھی ہماری قلبی اور روحانی صحت کے ساتھ جڑا ہوا ہے ۔ قلب احساسات اور جذبات کے ساتھ بھرا ہوا ہے جب قلبی اور روحانی صحت درست رہتی ہے تو جسم بھی صحتمند رہتا ہے - اللہ کی قضا و قدر پر راضی رہنا انسان کو نا امیدی اور مایوسی سے بچاتا ہے ۔ مثبت سوچ پیدا کرتا ہے ۔ لوگوں کو ، حالات کو ان کی تمام اچھائیوں اور برائیوں کو ساتھ قبول کرنا آسان ہو جاتا ہے سورة البقرة کی یہ آیات بھی یاد آرہی تھیں۔ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ} [البقرة : 156] {أُولَٰئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ} [البقرة : 157] جو شخص اللہ کی قضا و قدر پر راضی ہوتا ہے۔ وہ لوگوں سے نہیں الجھتا بلکہ مسائل کے حل پر توجہ رکھتاہے ایسا شخص حسد سے بچ جاتا ہے۔ اللہ کی طرف سے رحمت اور ہدایت پاتا ہے Acceptance brings ease. Acceptance creates a smooth flow in life. Acceptance allows you to dislike the bad action not the doer of that action. Acceptance teach you problem solving. اور یہ اللہ کے فیصلوں ماننا انسان کو قلبی طور پر متوازن اور صحتمند بناتا ہے۔ نتیجتا جسم بھی شفا پاتا ہے ۔ اللہ کی تقدیر اور فیصلوں پر راضی رہنے والا مستقل مزاج بھی ہوتا ہے۔ گویا کہ استقامت بھی اسی کو ملتی ہے جو اللہ کے فیصلوں کی حکمت پر یقین رکھتا ہے۔ رضيت بالله ربًا وبالاسلام دينا وبمحمدٍ نبيًا جزاكم الله خيرا و بارك الله فيكم 🌹 مأخوذ شفا کی دعائیں
❤️ 👍 💯 📿 🫀 34

Comments