Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
June 18, 2025 at 02:41 AM
🌿 *شفا کی دعائیں* 🌿 Lecture_22 🍃 *اللہ کی رحمت* 🍃 🍀 *رحمت ایک جامع لفظ ہے* 🍀 جو بہت ساری چیزوں کےلیے استعمال ہوتا ہے۔ جیسے ▪️بارش ▫️رزق ▪️صحت ▫️امن ▪️عزت ▫️حکومت ▪️مال و اولاد ▫️علم و حکمت ▪️ایمان و اسلام ▫️دعاؤں کی قبولیت ▪️توبہ کی توفیق ☑️اللہ کی رحمت، اللہ کے اذن سے ہی ملتی ہے۔ ▫️بیماری کی حالت میں اللہ کی رحمت کا وسیلہ کرکے صحت و عافیت کی دعا مانگنی چاہیے۔ ▪️ہر چھوٹی بڑی خیر والی چیز اللہ کی رحمت ہی سے ملتی ہے۔ ☑️کوئی بھی اللہ کی رحمت کو روکنے یا دینے پر قادر نہیں ہے۔ عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ … رسول اللہﷺ نے فرمایا: … یہ بات جان لو کہ اگر ساری امت بھی جمع ہو کر تمہیں کچھ نفع پہنچانا چاہے تو وہ تمہیں اس سے زیادہ کچھ بھی نفع نہیں پہنچا سکتی جو اللہ نے تمہارے لیے لکھ دیا ہے، اور اگر وہ تمہیں کچھ نقصان پہنچانے کے لیے جمع ہو جائے تو اس سے زیادہ کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتی جو اللہ نے تمہارے لیے لکھ دیا ہے، قلم اٹھا لیے گئے اور (تقدیر کے) صحیفے خشک ہو گئے ہیں“۔ (سنن ترمذي: 2516) ⬅️اللہ سے مضبوط تعلق ہو تو سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔ 🍀 *اللہ سے مضبوط تعلق کیسے قائم ہوگا؟* 🍀 ▫️ہر حال میں اللہ کو پکارنا ▪️اللہ ہی پر مکمل بھروسہ اور توکل کرنا ▫️اللہ ہی کا خوف رکھنا ▪️اللہ کا تقویٰ اختیار کرنا ▫️اللہ ہی سے ساری امیدیں رکھنا ⬅️بیماری آزمائش کے ساتھ ساتھ ایک نعمت بھی ہے۔ بیماری انسان کی روحانی صحت اور اللہ کے ساتھ ایک مضبوط تعلق کی بنیاد بنتی ہے، جو دنیا و آخرت میں فائدہ مند ہے۔ 🍀 *مومن کی تکلیف، نعمت کیسے؟* 🍀 ▪️اس کے گناہوں کی بخشش کا سبب ▫️گناہ دھلنا ▪️درجات بلند ہونا ▫️دل میں عاجزی پیدا ہونا ▪️اللہ کے اسماء و صفات کے وسیلے سے پکارنے پر، اللہ سے تعلق مضبوط ہونا ▫️صبر و استقامت کا مظاہرہ کرنا ▪️آخرت کی یاد اور فکر ہونا اور اس کی تیاری میں مشغول ہوجانا ▫️عام دنوں میں صدقے کی نسبت بیماری کی حالت میں زیادہ صدقہ کرنا 🍀 *رحمت پانے والے کام* 🍀 ▪️اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کرنا ▫️فرائض مکمل ادا کرنا ▪️قرآن پڑھنا، خاموشی سے سننا اور اس پر عمل کرنا ▫️قرآن اور ذکر کی مجالس میں حاضر ہونا ▪️نیک اعمال کرنا ▫️استغفار کرنا ▪️دوسروں پر احسان کرنا ▫️بزرگوں اور اساتذہ کا ادب کرنا ▪️اللہ کی حدود کا احترام اور پاسداری کرنا 🍀 *دعا* 🍀 لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَ هُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ اَللّٰهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا اَعْطَیْتَ وَ لَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَ لَا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ الله کے سوا کوئی معبود نہیں، وه اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، تمام بادشاہت اسی کے لیے ہے اور تمام تعریف اسی کے لیے ہے اور وه ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے اے الله! نہیں کوئی روک سکتا جو آپ عطا کرنا چاہیں اور نہیں کوئی دے سکتا جو آپ نہ دینا چاہیں اور کسی دولت مند کو اس کی دولت آپ کے مقابلے میں کوئی فائده نہیں دے سکتی ۔ (صحیح البخاری: 6330) قرۃالعین خان کے پی کے
❤️ 👍 🫀 ♥️ 🌸 🙏 🤍 🤲 60

Comments