Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
June 18, 2025 at 11:55 AM
🌿 *شفا کی دعائیں* 🌿 Lecture_23 🍃 *مکتوب* 🍃 سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ نے زمین و آسمان کی تخلیق سے پچاس ہزار سال پہلے مخلوق کی تقدیر لکھی، اور اس کا عرش پانی پر تھا۔ “ (رواہ مسلم) 🍀 *آزمائش، بیماری، تکلیف بھی تقدیر کا حصہ ہوتی ہے* 🍀 حسن بصری کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مخلوقات کوپیدا کیا تو ان کے ساتھ ان کی تقدیر کو بھی پیدا کیا اور ان کی عمروں کو تقدیر کے مطابق تقسیم کیا (کہ کون کتنا جیے گا)۔ اور ان کے رزق کو تقدیر کے مطابق تقسیم کیا۔ آزمائش، صحت اور تندرستی کو بھی تقدیر کے مطابق تقسیم کیا۔ 🍀 *مکتوب، لکھا ہوا* 🍀 ▫️اگر لکھے ہوئے پر یقین ہوتو بات کرنا، سمجھنا اور ردِعمل دینا آسان ہوجاتا ہے۔ ▪️بیماری اور تکلیف کو سہنا آسان ہوجاتا ہے۔ ▫️انسان کا پورا نظریہ اور رویہ ہی بدل جاتا ہے۔ ▪️دنیا اور لوگوں سے وابستہ توقعات بھی بدل جاتی ہیں۔ ☑️تقدیر پر ایمان، دین کا حصہ ہے۔تقدیر پر ایمان لائے بغیر کوئی شخص مومن نہیں ہوسکتا۔ ☑️قضاء و قدر سے مراد ہے کہ انسان یہ یقین رکھے کہ کائنات میں جو بھی ہورہا ہے، وہ اللہ کے فیصلوں کی وجہ سے ہورہا ہے۔ 🍀 *تقدیر اور بیماری میں دس اہم باتیں* 🍀 1۔ اللہ کا علم ہر چیز پر محیط ہے۔ ▪️ اللہ کے علم نے پر چیز کو گھیرا ہوا ہے۔ 2۔ کائنات میں ہونے والا ہر خیر و شر اللہ کی مشیت سے ہوتا ہے۔ (یہ بات سمجھنے کےلیے استاذہ محترمہ کے "عقیدہ واسطیہ" کے لیکچرز سننا، اس سے تقدیر کی باتیں آسانی سے سمجھ آجاتی ہیں، الحمدللہ!) الایمان بالقدر و بیان ما ویتضمنہ Al-Imanu Bi al-Qadri Wa Bayanu Ma Yatadhammanuhu https://www.farhathashmi.com/aqeedah/?giml-id=588 ▫️اللہ جو چاہے، وہ ہوتا ہے۔ کوئی بھی کام اللہ کی اجازت کے بغیر نہیں ہوتا۔ ▪️بیماری بھی اللہ ہی کے اذن سے آتی ہے۔ اس بیماری کے بعد موت و حیات کا فیصلہ اللہ ہی کا ہوتا ہے۔ 3۔ تقدیر میں لکھا، اللہ کا ہر فیصلہ حکمت پر مبنی ہے۔ ▫️اللہ کے ہر کام میں مصلحت و حکمت ہوتی ہے۔ ▪️اللہ کوئی بھی کام، بےکار اور حکمت سے خالی نہیں کرتا۔ ▫️اللہ نے زمین و آسمان اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے، اسے بھی بےمقصد پیدا نہیں کیا۔ ▪️انسان کی پیدائش سے، عمر کے ہر دور، ہر حال اور موت تک کے سارے معاملات بھی اللہ کی حکمت و مصلحت سے ہوتے ہیں۔ 4۔ بظاہر نظر آنے والے شر میں بھی خیر ہوتی ہے۔ ▫️مشکلات انسان کو پاک صاف کرنے اور سونے سے کندن بنانے کےلیے آتی ہیں۔ 5۔ اللہ جو چاہتا ہے، کرتا ہے کیونکہ وہ مالک ہے۔ ▪️جب انسان اللہ کی ملکیت کو مان لیتا ہے تو اسے اللہ کے کیےگئے فیصلے برے نہیں لگتے کہ وہ جیسے چاہے، فیصلے کرے۔ ▫️رب کے فیصلوں پر ناراض نہیں ہونا چاہیے کیونکہ وہ بادشاہ ہے، کوئی اس سے پوچھ نہیں سکتا۔ 6۔ اللہ کسی پر ظلم نہیں کرتا۔ ▪️اللہ کے کسی فیصلے کی حکمت سمجھ نہ آئے تو اسے خود پر ظلم نہ سمجھا جائے کیونکہ اس میں بھی کوئی نہ کوئی خیر ہی پوشیدہ ہوتی ہے۔ 7۔ اللہ کسی کے ساتھ ظلم نہیں کرتا کیونکہ وہ انصاف ▫️پسند ہے اور ہم سب سے بہت محبت کرتا ہے۔ ▪️اللہ نے اپنی ذات پر رحمت لکھ دی ہے۔ ▫️اللہ کے مہربان ہونے کا یقین مشکل چیزوں کو آسان بنا دیتا ہے۔ 8۔ اللہ کے اسماء و صفات کے علاوہ ہر چیز اللہ کی مخلوق ہے۔ ▪️جب اللہ ہی ہر چیز کا خالق و مالک ہے تو پھر وہ جو چاہے بنائے اور پیدا کرے۔ 9۔ دل اور حالات بدلتے رہتے ہیں۔ ▫️کائنات میں مسلسل تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔ وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا۔ لہٰذا مصیبت آنے پر یہ سوچنا چاہیے کہ یہ وقت بھی بدل جائے گا۔ ▪️تبدیلی قبول کرنے والا خوش رہتا ہے۔ 10۔ تقدیر کے فیصلوں پر صبر کرنا سیکھنا چاہیے۔ ▫️تقدیر پر ایمان، صبر کے بغیر ہو ہی نہیں سکتا۔ ▪️جو صبر کرے گا، وہ تقدیر کے فیصلوں پر اللہ کو الزام نہیں دے گا۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کون ہے جو مجھ سے یہ کلمات سیکھے اور ان پر عمل کرے یا کسی ایسے شخص کو سکھائے جو ان پر عمل کرے؟“ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں، چنانچہ آپ نے میرا ہاتھ پکڑ ااور پانچ چیزیں شمار کیں، (ان میں سے ایک یہ ہے) آپ ﷺ نے فرمایا: ” … اللہ نے جو تمہاری قسمت میں لکھ دیا ہے اس پر راضی ہو جاؤ اس طرح تم سب لوگوں سے زیادہ غنی بن جاؤ گے … ۔ “ (مسند احمد) 🍀 * مصیبت میں مصلحت کیسے؟* 🍀 1۔ آزمائش کےلیے کہ جن کے رتبے ہیں سوا، ان کی آزمائشیں ہیں سوا 2۔ خبردار کرنے کےلیے بیماری میں موت کو یاد کرکے ، آخرت کی تیاری کےلیے نیک اعمال کرنا 3۔ گناہ کی سزا گناہوں پر توبہ کا موقع 🍀 *مصیبت میں کرنے کے کام* 🍀 ▪️اللہ کی طرف رجوع کرنا ▫️اللہ سے دعا کرنا ▪️دعا، صبر اور نماز سے مدد لینا ▫️توبہ و استغفار کرنا ▪️شرعی اذکار اور شفاء کی دعاؤں کا اہتمام کرنا ▫️دوسروں کی مدد کرنا "اللہ تعالیٰ بندے کی مدد میں رہتا ہے، جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں رہتا ہے۔" (رواہ مسلم) قرۃالعین خان کے پی کے
❤️ 👍 🇵🇰 21

Comments