
Farhat Hashmi
June 18, 2025 at 12:31 PM
شفا کی دعائیں
17 جون 2025
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
میری پیاری استاذہ جی،
اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت، شاداب اور محفوظ رکھے۔
آج عشاء کی نماز کے بعد، طویل عرصے بعد، دعا کے وقت دل کو یکسوئی اور تنہائی کے لمحات میسر آئے۔
الحمدللہ!
ایسا سکون بخش لمحہ اب کم ہی نصیب ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کے حضور دل کا حال بیان کر کے دل پر ایک عجیب سا بوجھ اتر گیا، راحت و سکون نصیب ہوا۔
سچ ہے...
ایک رب کے سامنے رو لینا، بندے کو کتنے ہی انسانوں کے سامنے رونے سے بچا لیتا ہے۔
اور پھر جب دل کی باتیں اور راز و نیاز صرف اپنے رب کے سامنے کہے جائیں تو دل میں کوئی اندیشہ باقی نہیں رہتا کہ کہیں یہ کسی اور تک پہنچ جائیں گے۔
اور اس سے بڑھ کر یہ ایمان اور یقین کہ میرا رب خود ہی میرے لیے خیر کے راستے پیدا فرمائے گا۔
آج دعا کے دوران بار بار دل میں شمیم ارشاد باجی کی آواز گونجتی رہی۔
وہی تلاوت جو دن میں شفا کی دعائیں کی لائیو کلاس کے دوران سنی تھی — جیسے کوئی کانوں میں سرگوشی کر کے تسلی دے رہا ہو۔
کبھی آواز آتی:
وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ
اور کبھی:
وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ وَكَفَى بِاللَّهِ وَكِيلًا
یہ دعائیں پہلے بھی سن رکھی تھیں، تلاوت بھی بارہا سن چکی تھی،
مگر آج دل پر ان کے معانی کا ایک نیا پہلو آشکار ہوا۔
گویا وہی آواز بار بار دل میں گونجتی رہی، جو دن میں شفا کی دعائیں کی لائیو کلاس کے دوران سنی تھی۔
اور پھر اس کے ساتھ جُڑی تمام تفصیلات اور عمل کے نکات، جو آپ نے سمجھائے تھے، دل و دماغ میں تازہ ہونے لگے۔
استاذہ جی...!
استاد کے ساتھ سیکھنے سے ہر بار علم کا ایک نیا در وا ہوتا ہے۔
خیر کا ایک نیا پہلو سامنے آتا ہے۔
علم، عمل اور ایمان میں ایک نئی پختگی پیدا ہوتی ہے۔
الحمدللہ!
اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے۔
آپ کی ماں جیسی شفیق تربیت ہمارے لیے زندگی کا سب سے قیمتی زیور اور اثاثہ ہے۔
یہ علم، کس طرح ہمیں آہستہ آہستہ پروان چڑھاتا ہے،
کیسے ہمارے وجود کو نکھارتا ہے،
اور کس طرح دل میں ایک ایسی Sense of Security پیدا کرتا ہے —
جو دنیاوی زیورات سے کہیں زیادہ دلکش اور قیمتی ہے۔
یہ حقیقت تبھی سمجھ آتی ہے جب انسان اس علم سے جُڑ کر چلتا رہے۔
یہ سفر ہم سب کے لیے نہایت قیمتی ہے،
اور تاحیات اس کے ساتھ وابستہ رہنا ہم سب کی بنیادی ضرورت ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کا شفیق سایہ صحت و عافیت کے ساتھ ہمارے سروں پر ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔
الحمدللہ بنعمت القرآن
الحمدللہ بنعمت الایمان
یا رب
ایمن حرا
تعلیم القرآن 1/ 14 بیج
❤️
🤲
👍
😢
36