Raah_e_Eiman [راہِ ایمان]
Raah_e_Eiman [راہِ ایمان]
June 1, 2025 at 06:20 PM
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: "میری امت پر بھی وہی حالات آئیں گے جیسے بنی اسرائیل پر آئے، جیسے ایک جوتا دوسرے جوتے کے برابر ہوتاہے، یہاں تک کہ اگر ان میں سے کسی شخص نے اپنی ماں سے اعلانیہ بدکاری کی ہوگی تو میری امت میں بھی ایسا شخص ہوگا جو یہ کام کرے، اور بنی اسرائیل بہتر فرقوں میں بٹے اور میری امت تہتر فرقوں میں بٹے گی، سب جہنم میں ہوں گے سوائے ایک جماعت کے، صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ وہ کون ہوں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: جس طریقے پر میں اور میرے صحابہ ہیں (اس کے مطابق چلنے والی جماعت)۔ " اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آپ علیہ الصلاۃ والسلام کی امت مختلف فرقوں میں بٹے گی اور ان میں سے نجات پانے والا صرف وہ فرقہ ہوگا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے طور طریقوں پر عمل پیرا ہوگا، جس کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے "ماأنا عليه وأصحابي" سے تعبیر فرمایا اور اسی کی دوسری تعبیر اہل سنت والجماعت ہے۔ اور الحمد للہ اہل سنت والجماعت کا صحیح مصداق علماء دیوبند اور دیوبند سے تعلق رکھنے والے حضرات ہیں، جو کہ ماأنا عليه وأصحابي" پر کاربند ہیں اور اسی طرح جو شخص بھی ائمہ اربعہ امام ابوحنیفہ، امام مالک، امام شافعی اور امام احمد بن حنبل رحمہم اللہ میں سے کسی ایک کی تقلید کرتا ہو اور جمہور علماء کرام اور فقہاء کرام کے مسلک اور مذہب پر عمل پیرا ہو، وہ بھی "اہل سنت والجماعت" میں داخل ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں بسنے والے حنفی مسلک سے وابستہ مسلمانوں کے دونام مشہورہوگئے ایک شاخ اپنے بانی کی نسبت کی وجہ سے " بریلوی" کہلائی جانی لگی، جبکہ دوسری شاخ قصبہ دیوبند میں واقع دار العلوم کی طرف نسبت کی وجہ سے "دیوبندی "کہلائی۔ پس دین پر عمل پیرا ہونے کے لیے دیوبندی یا بریلوی ہونا ضروری نہیں، البتہ دین پر صحیح طور پر عمل کرنا ضروری ہے، اور دین پر عمل پیرا ہونے کا آسان ذریعہ فقہاء اربعہ میں سے کسی ایک فقیہ کی تقلید کرنا ہے۔ پس صورت مسئولہ میں مسلمان کا دیوبندی یا بریلوی ہونا ضروری نہیں، البتہ "ما أنا عليه وأصحابي" کے موافق دین پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے اور دار العلوم دیوبند اور اس کی طرف منسوب ادارے و افراد اللہ کے فضل و کرم سے اسی راہ پر گامزن ہیں اور اس وقت پاک و ہند میں اہل سنت و الجماعت کے ترجمان ہیں۔ *مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: " اختلاف امت اور صراط مستقیم " از مولانا یوسف لدھیانوی رحمہ اللہ ، اور " محاضرات بر رد بریلویت" از مفتی محمد امین صاحب پالن پوری* ___________________________________________ *Follow Channel👇* https://whatsapp.com/channel/0029VaXBomMKGGGGFTl0Ci2F
👍 ❤️ 11

Comments