Raah_e_Eiman [راہِ ایمان]
Raah_e_Eiman [راہِ ایمان]
June 17, 2025 at 10:04 AM
*(1) امام اوزاعی رحمہ اللہ:* "جب ایک فاسق دوسرے فاسق سے ٹکرا جائے، پھر دونوں لڑیں اور اللہ تعالیٰ ان میں سے ایک کو ہلاک کر دے تو اس پر اللہ کا شکر کریں... اور اگر اللہ دونوں کو ہلاک کر دے، تو بہت زیادہ شکر کریں“...! *(امام ذھبی، سیر أعلام النبلاء، 8/458)* *(2) امام مالک بن انس رحمہ اللہ:* "اللہ ایک ظالم سے دوسرے ظالم کے ذریعے بدلہ لیتا ہے، پھر اللہ ان دونوں سے بھی انتقام لیتا ہے۔“ *(3) شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ:* "جب ظالم آپس میں لڑ پڑیں، تو اللہ بعض کو بعض پر مسلط کر دیتا ہے، اور اس میں مظلوموں کے لیے راحت ہوتی ہے۔“ *(ابن تیمیہ، منهاج السنة، 5/128)* *(4) حسن بصری رحمہ اللہ:* "اللہ تعالیٰ نے جب بھی کسی ظالم قوم سے انتقام لیا، تو ان پر اُن سے بھی زیادہ ظالم کو مسلط کر دیا۔" *(مجموع الفتاویٰ، 28/546)* ______________________________ *Follow Channel👇* https://whatsapp.com/channel/0029VaXBomMKGGGGFTl0Ci2F

Comments