Raah_e_Eiman [راہِ ایمان]
Raah_e_Eiman [راہِ ایمان]
June 17, 2025 at 10:45 AM
*‼️" آج ہی کے دن مصر کے عظیم اخوانی رہنما حافظ محمد مرسی کو شہید کیا گیا تھا "* یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ آج ہی کے دن عرب حکمرانوں کی وہ دوسری بڑی غداری کی واردات سامنے آئی تھی جس نے عالم اسلام کو چھلنی چھلنی کر دیا تھا، جس کا نقصان آج فلسطینی مظلوم اُٹھا رہےہیں، خلافتِ عثمانیہ کے سقوط میں مجرمانہ غداری کرنے والے عرب حکمرانوں نے 2013 میں ایک بار پھر بڑی غداری کرتے ہوئے عالم اسلام کی پیٹھ میں ایک اور خنجر گھونپنے کا کام کیا تھا، عربی حکمرانوں کی پہلی غداری برطانوی سامراج کی ماتحتی میں ہوئی تھی جس کا انجام سقوط خلافتِ عثمانیہ کی شکل میں سامنے آیا تھا اور دوسری بڑی غداری امریکا کی ماتحتی اور اسرائیل کی رضامندی کے لیے کی گئی جس کا انجام مصر کی اخوان المسلمین حکومت کے سقوط کے طور پر سامنے آیا تھا ، غداری کے ان دونوں ہی زخموں سے عالم اسلام آج بھی لہولہان ہے، 17 جون 2019 کو مصر کے سابق صدر اور اخوان المسلمین کے رہنما حافظ محمد مرسی کی موت کا جو واقعہ سامنے آیا تھا جسے اخوان المسلمین شہادت سے تعبیر کرتے ہیں ۔ وہ دراصل اسی مجرمانہ غداری کا نتیجہ تھا جس کی ابتداء 2013 میں مصر کے منتخب صدر محمد مرسی کی گرفتاری ، برطرفی اور تختہ پلٹنے سے ہوئی تھی ۔ محمد مرسی مصر میں عرب بہاریہ کے پہلے پھل اور پھول کی صورت میں سامنے آئے تھے ، ظالم و جابر حسنی مبارک کے استبدادی اقتدار کو شکست دے کر اخوان المسلمین نے 2012میں مصر میں ایک اسلامی حکومت قائم کی تھی ، جو بیک وقت عربی منافقوں اور امریکی طاغوت کے لیے خطرہ تھی، چنانچہ آل سعود اور امریکہ کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں حافظ محمد مرسی رحمہ اللہ کا تختہ پلٹ کر یہودی ایجنٹ عبد الفتاح السیسی کو مصر کی کمان سونپ دی گئی ، کیونکہ اخوان المسلمین کا نام اسلام دشمن طاقتوں کے لیے لرزہ خیز تھا چہ جائیکہ وہ مصر میں حکمرانی کریں یہ تو اسرائیل کے ناپاک وجود کے لیے بھی خطرناک تھا، 2013 میں سیسی کی قیادت میں مصری فوج کے ایک دستے نے محمد مرسی کو گرفتار کر کے اقتدار سے بےدخل کردیا اور انجام کار مصر پھر سے اسرائیل نوازوں کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی بن گیا، اور آج آپ دیکھ ہی سکتے ہیں کہ مصر پر اسرائیل کو اپنا کٹھ پتلی کیوں چاہیے تھا ؟ اور اگر آج مصر میں اخوان المسلمین کی حکومت ہوتی تو فلسطین میں ایسا قتل عام نہیں ہو پاتا ۔ مصر کو اسرائیلی پنجوں سے آزادی دلانے کی کوشش کرنے والی جماعت اخوان المسلمین کے رہنماؤں پر ملک گیر کریک ڈاؤن ہوا نہ جانے کتنے ہی اخوانی داعیوں اور مفکرین کو جیلوں میں قتل کیا گیا اور بےشمار کارکنان کو پس دیوار زنداں کردیا گیا ، اخوان المسلمین کا نام اسلامی تاریخ میں عہدِ وفا کے انقلابی جیالوں کے طور پر سر فہرست ہے ، اخوان کی قیادت قربانیوں ، عزیمت واستقامت اور جذبہ حرّیت کی ایک عظیم تاریخ کی حامل، مغربی دجالوں اور عربی منافقوں نے اگر کسی کے خاتمے پر اتفاق کیا ہے تو وہ اخوان المسلمین ہیں ۔ مرسی، مصری جمہوریہ کے پہلے منتخب صدر تھے جب جمہوریت کے راستے اسلام کے سپاہی برسراقتدار آئے تو اس مغربی جمہوریت نے اپنا سفاک انسانیت دشمن نقاب کھینچ پھینکا، سلطان عبدالحمید کا تختہ پلٹ کرانے سے لےکر محمد مرسی کی حکومت فوجی ساز باز کے ذریعے گرانے تک مغرب کی جمہوریت نے چیخ چیخ کر اپنے طاغوتی، دجالی اور سامراجی خمیر کو بیان کیا ہے۔ ضروری طور پر، اپنے بچوں کو یہ تاریخ یاد کروائیے، یہ ہماری اصلی تاریخ ہے، جو ملت اپنے عظیم ابطال کو نہیں بھولتی اس میں ایوبی اور مرسی جیسے جیالے پیدا ہوتے رہتے ہیں اور باطل ان کی انگڑائی کے خوف سے سکون کی نیند سو نہیں پاتا، لیکن جو ملت اسلام اور مسلمانوں کی سربلندی کی خاطر شہادتوں کے تختے چومنے اور زہر کے پیالے پینے والے اپنے جانباز مفکرین و جیالوں کو بھول جاتی ہے وہ ناچنے گانے اور جسم کی نمائش کرنے والے مسخروں کی دیوانی ہوجاتی ہے پھر ان میں مسخروں کی تعدا بڑھ جاتی ہے ، اخوان ایسے پاکیزہ اور بے لوث اسلامی سپاہیوں کا نام ہے جنہوں نے دیار مصر سے فلسطین تک اور پھر سارے عرب میں بہار اسلام کی نوید سنائی ہے، مرسی ان شہیدوں کے سردار ہیں جنہیں چھ سالوں تک طاغوت کی جیل میں زہر پلا پلا کر دردناک طریقے سے شہید کیا گیا ہمیں یقین کامل ہے کہ یہ شہادت بہار سے خالی نہیں ہوگی، بہار آکے رہے گی !!! ہم سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں شہید مرسی کی خدمت میں، ہم بارگاہ ایزدی میں دعا گو ہیں کہ سبزۂ نَورُستہ تربتِ مرسی کی نگہبانی کرے، ہم جیسے دیوانوں کو ان کی لحد پر فاتحہ خوانی کی روحانی سعادت عطا فرمائے، ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے ہمیں قبول فرمائے، آمین۔ محمد مرسی زندہ باد! اخوان المسلمین پائندہ باد! ______________________________ *Follow Channel👇* https://whatsapp.com/channel/0029VaXBomMKGGGGFTl0Ci2F
Image from Raah_e_Eiman [راہِ ایمان]: *‼️" آج ہی کے دن مصر کے عظیم اخوانی رہنما حافظ محمد مرسی کو شہید کیا گ...

Comments