
قرآن پاک مع ترجمہ و تفسیر⏰
June 17, 2025 at 05:20 AM
*رزق بڑھانے کا نسخہ۔۔۔*
میں نے بکریاں پالنے والے ایک چھوٹے سے فارمر سے پوچھا کہ آپ کے پاس کتنی بکریاں ہیں اور سالانہ کتنا کما لیتے ہیں؟
اس نے کہا میرے پاس اچھی نسل کی بارہ بکریاں ہیں جو مجھے سالانہ چھے لاکھ روپے دیتی ہیں جو ماہانہ پچاس ہزار بنتا ہے۔
مگر میں نے جب بکریوں کے ریوڑ پر نظر دوڑائی تو اس میں بارہ نہیں تیرہ بکریاں تھیں۔
جب میں نے اس سے تیرھویں بکری کے بارے میں پوچھا تو اس کا جو جواب تھا وہ کمال کا تھا اور اس کا وہی ایک جملہ دراصل کامیاب ہونے کا بہت بڑا راز تھا۔
اس نے کہا کہ بارہ بکریوں سے میں چھے لاکھ منافع حاصل کرتا ہوں اور اس تیرھویں بکری کے دو بچے ہوتے ہیں، ایک کی قربانی کرتا ہوں اور دوسرا کسی مستحق غریب کو دے دیتا ہوں۔
اس لیے یہ بکری میں نے گنتی میں شامل نہیں کی۔
یہ تیرہویں بکری باقی کی بارہ بکریوں کی محافظ ہے اور میرے لیے باعث خیر و برکت ہے۔
یقین کریں کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔
دنیا کے بڑے بڑے فلاسفروں کے فلسفے ایک طرف اور اس بکریاں پالنے والے نوجوان کا یہ جملہ ایک طرف۔
مجھے وہ ان پڑھ سادہ لوح گلہ بان کامیابی کا وہ فلسفہ سمجھا گیا جو کامرس کی موٹی موٹی کتابیں مجھے نہ سمجھا سکیں (منقول)
حضرت علی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں۔۔۔
لوگ رزق کو محنت میں تلاش کرتے ہیں حالانکہ یہ سخاوت میں پوشیدہ ہے۔
#copied
❤️
🙏
🌹
👍
🥹
🫀
21