
Gwadar Speaks
June 17, 2025 at 06:46 PM
کوئٹہ میں 37ویں کنٹری انگیجمنٹ ورکنگ گروپ (CEWG) اجلاس کا آغاز ہو گیا، جو 17 اور 18 جون 2025 تک جاری رہے گا۔ اجلاس کا مقصد خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کے فروغ کے لیے بین الصوبائی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ اجلاس کی صدارت سیکریٹری بہبود آبادی بلوچستان عبداللہ خان نے کی، جس میں UNFPA سمیت تمام صوبوں و علاقوں کے نمائندگان شریک ہوئے۔ اجلاس میں برابری کی بنیاد پر سہولیات کی فراہمی اور قومی ترجیحات سے ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔
*گوادر سپیکس*

❤️
👍
2