Gwadar Speaks
Gwadar Speaks
June 18, 2025 at 09:38 AM
بلوچستان حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے بجٹ پیش کر دیا ہے، جس میں مختلف شعبوں کے لیے خطیر رقوم مختص کی گئی ہیں۔ محکمہ صحت کے لیے 16,402.757 ملین روپے جبکہ تعلیم کے لیے 19,859.761 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، جن میں 300 ترقیاتی اسکیمیں شامل ہیں۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے 12,660.89 ملین روپے، شہری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 12,636.56 ملین روپے، اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے 75.56 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ زراعت کے لیے 10,170.49 ملین روپے جبکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے شعبے کو 17,161.097 ملین روپے دیے گئے ہیں، جس کے تحت 1013 منصوبے شامل ہیں۔ کمیونیکیشن کے لیے 55,213.60 ملین روپے کے 1446 منصوبے رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آپاشی کے لیے 42789.455 ملین روپے کے 641 منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جبکہ 4188 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ یہ بجٹ صوبے کی ترقی، عوامی فلاح اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ *گوادر سپیکس*
Image from Gwadar Speaks: بلوچستان حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے بجٹ پیش کر دیا ہے، جس میں مخ...
👍 ❤️ 3

Comments