🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
June 4, 2025 at 01:26 AM
خانہ کعبہ کی چابیاں سعودی شاہی خاندان کے پاس کیوں نہیں ہوتیں؟ اگرچہ سعودی فرمانروا کو "خادم الحرمین الشریفین" کا شرف حاصل ہے، مگر خانہ کعبہ کی چابیاں ان کے پاس نہیں ہوتیں۔ یہ عظیم امانت آج بھی ایک خاص قریشی خاندان، بنی شیبہ کے پاس ہے۔ اس کی بنیاد اس فیصلے پر ہے جو فتح مکہ کے دن خود اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا اور نبی کریم ﷺ نے اسے ہمیشہ کے لیے نافذ کر دیا۔ واقعہ فتح مکہ: 8 ہجری میں جب مکہ فتح ہوا تو نبی کریم ﷺ نے خانہ کعبہ میں داخل ہونے کا ارادہ فرمایا۔ اُس وقت کعبہ کی چابیاں حضرت عثمان بن طلحہؓ کے پاس تھیں، جو ابھی تک مسلمان نہیں ہوئے تھے۔ فتح مکہ کے منظر سے گھبرا کر وہ خانہ کعبہ کی چھت پر جا چھپے۔ نبی کریم ﷺ نے حضرت علیؓ کو چابیاں لانے کا حکم دیا۔ حضرت علیؓ گئے اور عثمان بن طلحہؓ سے چابیاں مانگیں، مگر انہوں نے دینے سے انکار کر دیا۔ چنانچہ حضرت علیؓ نے زبردستی چابیاں لے لیں اور خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا۔ جب رسول اللہ ﷺ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے تو حضرت جبریلؑ وحی لے کر آئے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ حکم نازل ہوا: "بے شک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں ان کے حقداروں کو واپس لوٹاؤ..." (سورۃ النساء: 58) اس آیت کے نزول کے فوراً بعد نبی کریم ﷺ نے حضرت علیؓ کو فرمایا کہ چابیاں حضرت عثمان بن طلحہؓ کو واپس لوٹا دو، اور ان سے معذرت بھی کرو۔ حضرت علیؓ نے ایسا ہی کیا۔ عثمان بن طلحہؓ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ایک فاتح اور غالب رسول ﷺ امانت واپس لوٹا رہے ہیں۔ جب انہیں بتایا گیا کہ یہ اللہ کا حکم ہے تو ان کا دل نرم پڑ گیا اور وہ فوراً اسلام لے آئے۔ اس موقع پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "اے بنی طلحہ! یہ چابیاں ہمیشہ تمہارے ہی پاس رہیں گی، اور صرف کوئی ظالم ہی تم سے یہ چھینے گا۔" (مسند احمد، ابن ماجہ، سیرت ابن ہشام) یہی وہ دن تھا جب سے آج تک خانہ کعبہ کی چابیاں بنی شیبہ خاندان کے پاس ہی چلی آ رہی ہیں۔ سعودی حکومت سمیت آج تک کسی نے اس روایت کو نہیں بدلا، کیونکہ یہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا طے شدہ فیصلہ ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaYfiIo6WaKqhmF2xM3x
Image from 🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹: خانہ کعبہ کی چابیاں سعودی شاہی خاندان کے پاس کیوں نہیں ہوتیں؟  اگرچہ س...
❤️ 👍 🫀 6

Comments