
Karwan e Najia Pakistan Official
June 14, 2025 at 05:38 PM
> حضرت عبداللّٰہ بن عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما سے روایت ہے!
*حضرت محمد مصطفی ﷺ نے ارشاد فرمایا*
▫️تم میں سے ہرشخص نگہبان ہے اور ہر ایک سے اس کے ماتحتوں کے بارے میں سوال کیا جائے گا،
▫️چنانچہ حاکم نگہبان ہے،اس سے اس کی رعایا کے بارے میں پوچھا جائے گا۔
▫️آدمی اپنے اہلِ خانہ پر نگہبان ہے،اس سے اس کے اہلِ خانہ کے بارے سوال کیا جائے گا۔
▫️عورت اپنے شوہر کے گھر میں نگہبان ہے،اس سے ا س کے بارے میں پوچھا جائے گا،
▫️خادم اپنے مالک کے مال میں نگہبان ہے ،اس سے اس کے بارے میں سوال ہو گا،
▫️آدمی اپنے والد کے مال میں نگہبان ہے ،اس سے اس کے بارے میں پوچھا جائے گا،
▫️الغرض تم میں سے ہر شخص نگہبان ہے اس سے اس کے ماتحتوں کے بارے میں سوال ہوگا۔
> ( بخاری، کتاب الجمعۃ، باب الجمعۃ فی القری والمدن، ۱ / ۳۰۹، الحدیث: ۸۹۳)
❤️
37