
NIDA-E-HAQ
June 15, 2025 at 05:10 PM
گر شرم و حیا پر کوئی دیوان لکھے گا
مجھ کو ہے یقیں سیرتِ عثمان ؓ لکھے گا
تاریخ میں امّت پہ جو احسان لکھے گا
مجھ کو ہے یقیں دولتِ عثمان ؓ لکھے گا
جب دستِ نبی پاک ﷺ بنا ہاتھ غنی ؓ کا
تاریخ میں ہے بیعتِ رضوان لکھے گا
قرآں کی حفاظت کا کہیں ذکر چھڑے گا
عثمان کو وہ جامع قرآن لکھے گا
جو نسخہ ء قرآن ترے ہاتھ میں پہنچا
ہم پر ہے یہ عثمان ؓ کا احسان لکھے گا
خالو کی حفاظت کے لیئے دیکھ زمانےحسنین کریمین ؓ کو حفظان لکھے گا
کیا خوب نبی پاک ﷺ سے کرتا ہے وفا وہ
آقا ﷺ پہ ہوا دیکھ لو قربان لکھے گا
یارو نبی ﷺ کے دو نور وہ لینے
دو بار بنا دولہا ذوالنورین لکھے گا
*WhatsApp پر NIDA-E-HAQ چینل کو فالو کریں:*
*https://whatsapp.com/channel/0029VavzmhD89innQQh24E3n*
❤️
♥
❤
16