NIDA-E-HAQ
NIDA-E-HAQ
June 16, 2025 at 09:52 AM
18 ذی الحجہ 35 ہجری یومِ شہادت خلیفۂ سوم، جامعِ قرآن، شہیدِ قرآن، سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ آج کا دن تاریخِ اسلام کا وہ غم بھرا دن ہے جب رسول اللہ ﷺ کے محبوب صحابی، تیسرے خلیفہ راشد حضرت سیدنا عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کو قرآن کریم کی تلاوت کے دوران مظلومانہ شہید کیا گیا۔ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ *ذوالنُّورین* (دو نور والے — آپ ﷺ کی دو صاحبزادیوں کے شوہر) تھے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ *ذوالبشارتین* (دو بار جنت کی خوشخبری پانے والے) تھے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ *ذوالبیعتین* (دو بیعتوں میں شرکت کرنے والے، خصوصاً بیعتِ رضوان) تھے اور سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ *ذوالہجرتین* (دو بار ہجرت کرنے والے،، پہلے حبشہ، پھر مدینہ) تھے یہ وہ عظیم ہستی تھے جنہوں نے: قرآن کو جمع فرمایا تاکہ پوری امت ایک مصحف پر متفق رہے، اسلام کو پھیلایا اور وسیع فتوحات کے دروازے کھولے، عدل، حلم اور سخاوت میں بے مثال نمونہ قائم کیا۔ ان کی شہادت صرف ایک فرد کی جان کا نقصان نہ تھی، بلکہ امتِ مسلمہ کی وحدت پر پہلا کاری وار تھا، جس کے تلخ اثرات آج تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ *‏WhatsApp پر NIDA-E-HAQ چینل کو فالو کریں:* *https://whatsapp.com/channel/0029VavzmhD89innQQh24E3n*
😢 2

Comments