NIDA-E-HAQ
NIDA-E-HAQ
June 16, 2025 at 09:53 AM
اللہ تعالی نے"استخارہ" میں "خير" رکھی ہے..خوشی،اطمینان اور راحت..جبکہ قسمت معلوم کرنے کے طریقے "شیطانی"ہیں..ان میں غم،پریشانی اور طرح طرح کے "وھم"ہیں..اے مسلمانو! استخارہ اختیار کرو..اور شیطانی طریقوں سے دور رھو..آج کا دن کیسا ھوگا؟ یہ ھفتہ کیسا ھوگا؟ کس کا کونسا ستارہ ہے؟ کس کا کونسا عدد ہے؟ یہ سب فضول چیزیں ھیں اور یہ انسان کو بدعت،شرک ،وھم اور تباھی کی طرف لے جاتی ھیں..اور برے لوگوں کے ہاتھوں پھنساتی ھیں..مگر افسوس کہ آج مسلمان بھی ان چیزوں میں پڑ گئے ھیں..کاش مسلمان اپنے مقام کو سمجھیں اور اپنے کام کو پہچانیں تو..ہوا،پانی،لوھا،آگ،ستارے،پتھر،نگینے یہ سب مسلمانوں کے غلام اور نوکر بن جائیں..بھائیو!اور بہنو! اطمینان والی "توحید"کی زندگی اختیار کرو..ماضی کے وہ بڑے بڑے بت جن کے گرد شیطان ناچتے تھے اور ان بتوں سے آوازیں آتی تھیں..حضرات صحابہ کرام اور ھمارے بزرگوں نے توڑ کر پھینک دیئے..مگر آج بزرگ اسی کو سمجھا جاتا ہے جو استخارے نکالے،جادو توڑنے کے نام پر بال اور کیلیں برآمد کرے اور مستقبل کے دعوے کرے..حالانکہ خود ان کی اپنی زندگیوں کو دیکھیں تو وہ ہر پریشانی،محتاجی ،حرص اور گھریلو نااتفاقی کا شکار ھوتے ھیں..بھائیو!بزرگ اور اللہ والا وہ ہوتا ہے جو اللہ تعالی سے جوڑے..نہ کہ وہ جو اللہ سے توڑے.. *مکتوب خادم سے اقتباس* mstd_Official *‏WhatsApp پر NIDA-E-HAQ چینل کو فالو کریں:* *https://whatsapp.com/channel/0029VavzmhD89innQQh24E3n*
❤️ 10

Comments