NIDA-E-HAQ
NIDA-E-HAQ
June 17, 2025 at 04:40 AM
بسم اللہ الرحمن الرحیم <مکتوب خادم> *سُبْحَانَ القَادِرِالقَاھِرِالقَوِيِّ الکَافِی* السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته.. اللہ تعالی کے ”وعدے“ زمین پر اُتر رہے ہیں..حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور الحمدللہ مسلمانوں کے حق میں جا رہے ہیں..والحمدللہ رب العالمین... ہمارے ”مدیر صاحب“ نے ”پیغام“ بھیجا کہ ”مضمون“ کی یاد دہانی ہے..ایک جھٹکا لگا جیسے کسی نے بہت خوبصورت ”خواب“ سے اچانک جگا دیا ہو..اُن کو ”محبت“ سے ٹال دیا.. ارے بھائی! ایسے حالات میں کیا مضمون؟ اور کیسا مضمون؟..یہ تو ”دم دیدار“ ہے..یعنی ”دیدار“ کا وقت..اللہ تعالی کا ”دیدار“ تو ”جنت“ میں ہوگا ان شاءاللہ..مگر دنیا میں اللہ تعالی کی ”نصرت“ کا ”دیدار“..اللہ تعالی کے وعدوں کے پورا ہونے کا ”دیدار“..یہ مضمون کا نہیں ”رقص شکر“ کا وقت ہوتا ہے.. ”نمی دانم کہ آخر چوں دمِ دیدار می رقصم “ اس وقت تو بدل کر خموشی کا ہم بھیس ازہر تماشائے اہل ستم دیکھتے ہیں مسلمانوں کے ”قاتل“...قتل ہو رہے ہیں..ظالموں پر ان کا ظلم الٹ کر برس رہا ہے..خونخوار درندے خون میں لت پت ہیں..ملبے بنانے والے ملبہ بن رہے ہیں..غزہ کے معصوم بچوں کے لاشے ادھیڑنے والے ”اپنوں“ کا قیمہ جمع کر رہے ہیں..آگ برسانے والوں پر خود آگ ٹوٹ پڑی ہے..خود کو ”ناقابل تسخیر“ سمجھنے والے اپنی ”بے بسی“ کے اعلانات کر رہے ہیں..ساری دنیا پر ”حکومت“ کے دعویدار ”زیر زمین“ بَنکروں میں سسک رہے ہیں..”دھمکیوں“ کے پرچے پھینکنے والے ”بھاگو بھاگو“ کے سائرن بجا رہے ہیں...واہ سبحان! تیری قدرت... چند ہی دنوں میں..کتنے ظالموں کی گردن سے سریا نکل گیا..وہ دیکھو! ”مودی“ شکست کے زخم چاٹ رہا ہے..اور موجودہ جنگ میں بھی اس کی ٹانگیں دو مخالف سمتوں میں چیری جا رہی ہیں..”ٹرمپ“ تیزی سے ”بے وزن“ ہو رہا ہے اور ”نیتن یاہو“..اور بہت سے ظالم اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں...”سورہ الروم“ کا آغاز پڑھ لیں...اللہ تعالی سمجھاتے ہیں کہ ایسے حالات میں ”ایمان والوں“ کو خوش ہونا چاہیے..اور اللہ تعالی کی ”نصرت“ کے دیدار میں گم ہو جانا چاہیے..نہ تبصرے، نہ تجزیئے..نہ سؤال نہ جواب..نہ تنقید نہ الزامات..بس خوشی اور شکر..نصرت الہی کا دیدار..مزید نصرت کی دعائیں..اور اللہ تعالی کے وعدوں پر پکا یقین.. اب مسئلہ یہ کہ جب ”مضمون“ نہیں تو یہ ”مکتوب“ کیوں لکھا؟ وہ دراصل سنت الحجامہ کی یاد دہانی مقصود تھی..آج اور کل اس کی آخری مسنون تاریخ ہے..ہم نے کرا لیا..آپ بھی کرا لیں..اور جہاد فی سبیل اللہ کے لیے مضبوط ہو جائیں..”تل ابیب“ کے ”ملبے“ کو دیکھتے رہیں اور ”کٹ“ لگواتے رہیں..درد کا پتہ ہی نہیں چلے گا ان شاءاللہ... والسلام خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله *‏WhatsApp پر NIDA-E-HAQ چینل کو فالو کریں:* *https://whatsapp.com/channel/0029VavzmhD89innQQh24E3n*
❤️ 4

Comments