ٹیلی کام ایگزیکٹیوکونسل پاکستان TECP News
ٹیلی کام ایگزیکٹیوکونسل پاکستان TECP News
June 17, 2025 at 05:13 AM
اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں برتری حاصل کر لی ہے۔ لیکن اصل مسئلہ اسرائیل کی شکست سے زیادہ اس کے عالمی اثرات ہیں، خاص طور پر امریکہ پر۔ اگر اسرائیل یہ جنگ جیت نہ سکا تو اس کی ساکھ ختم ہو جائے گی، اور پھر سوال یہ اٹھے گا کہ امریکہ خود کتنے پانی میں ہے۔ ایسی صورت میں امریکہ کا چین سے جنگ کرنے کا منصوبہ ختم ہو جائے گا اور دنیا میں طاقت کا توازن تبدیل ہو جائے گا، جہاں چین اور روس جیسے ممالک بہت زیادہ مضبوط ہو جائیں گے۔ اس لئے مجھے لگتا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہو جائے گا۔ لیکن اگر ایران اس حملے کو بھی سہہ گیا، بکھرا نہیں، اور متحد رہا، تو پھر امریکہ کے لیے یہ ایک ناقابل برداشت دھچکا ثابت ہو گا۔ اور یہ چیز ممکن بھی ہے کیونکہ ایسا ہی کچھ پہلے افغانستان اور ویتنام میں ہو چکا ہے، جہاں مہنگی جنگوں کے بعد امریکہ کو شکست ہوئی اور اس کی ساکھ متاثر ہوئی۔ ابھی بھی امریکہ کی طاقت بہت محدود ہو گی۔ اس کے بحری بیڑے ایک محدود تعداد میں میزائیل لے جا سکتے ہیں، اتنے ہتھیاروں سے ایران کو شکست دینا ممکن نہیں ہے۔ چین اور روس اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔ وہ ضرور چاہیں گے کہ امریکہ ایران میں الجھ جائے تاکہ اس کی طاقت وہیں پر خرچ کروا دیں۔ اگر امریکہ نے ایران سے جنگ کی اور ہار گیا تو سوچیں کہ پھر کیسی صورتحال بنے گی؟ مجھے لگتا ہے کہ امریکہ کے ایران پر حملے کا مطلب سب کچھ داؤ پر لگانا ہو گا۔
👍 2

Comments