JUI Media Pakistan
JUI Media Pakistan
June 15, 2025 at 09:29 AM
ایران آج سے پہلے امریکہ اور اسرائیل کی ضرورت رہا ہے ، عربوں کو ایران کی طاقت دکھا کر امریکہ اپنا اسلحہ بیچتا رہا ہے، اور حال ہی میں ٹرمپ نے عربوں سے اربوں نہیں کھربوں ڈالرز کی اسلحے کی ڈیلز تمام عرب ریاستوں سے کر لی ہیں، جس کے بعد امریکہ و اسرائیل کو اب ایران کی ضرورت نہیں رہی اس لئے اب وہ ایران کو حقیقی معنوں میں تباہ کر رہے ہیں۔ ایران کی حمایت اس وقت کسی دینی ہمدردی کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے ملک کی دفاع کی وجہ سے مجبوری بن چکی ہے، کیونکہ ایران مکمل تباہ ہوا تو اگلا نمبر پاکستان کا ہو سکتا ہے اس لئے ہم بطور ریاست ایران کی حمایت اور کسی حد تک دفاع بھی کر سکتے ہیں۔ اس بار مڈل ایسٹ میں لگنے والی والی آگ آج نہیں تو کل پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے گی، چاہے وہ عرب ریاستیں ہوں یا پاکستان ، اس جنگ کا حصہ آپ دیکھیں گے جلد یا بدیر بنیں گے۔ یہ اس جنگ کا آغاز ہے جس میں لاکھوں نہیں کروڑوں انسان جائیں گے ، غالباً اسے تاریخ میں "الملحمۃ الکبریٰ" کے نام سے یاد کیا گیا ہے۔ یہ تیسری جنگ عظیم کا افتتاح ہے، اس میں بخوشی نہیں تو مجبوراً تمام اسلامی ممالک کو متحد ہونا ہی پڑے گا ، حقائق کو جان کر تبصرہ و تجزیہ کریں تو ہی بہتر ہے، بعض ممالک کے ساتھ جغرافیائی مجبوریوں کی وجہ سے اتحاد کرنا پڑتا ہے اور بعض کے ساتھ مذہب کی بنیاد پر ، ایران کی حمایت اس وقت جغرافیہ کی وجہ سے کرنا ضروری ہے اور یہی حقیقت ہے باقی جو اسے اسلام کا ٹھیکیدار سمجھیں انہیں کون سمجھا سکتا ہے۔ 🇮🇷🇵🇰 کمیل احمد معاویہ #osamafarman #jui Media Pakistan
👍 ❤️ 6

Comments