
JUI Media Pakistan
June 15, 2025 at 05:42 PM
*ملائیشیا کا غیرمعمولی اقدام*
*غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لیے "ہزار جہازوں کا بیڑا" روانہ کرنے کا اعلان* ملائیشیا کے شہری و فلاحی اداروں نے ایک عظیم الشان بین الاقوامی مہم کا اعلان کیا ہے
جسے فلسطینیوں کی حمایت میں تاریخ کی سب سے بڑی بحری تحریک قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ عالمی بیڑا،جس میں ہزار سے زائد کشتیاں اور جہاز شامل ہوں گے،مختلف براعظموں سے غزہ کی سمت روانہ ہو گا جس کا مقصد نہ صرف اسرائیلی محاصرے کو توڑنا ہےبلکہ دنیا کو یاد دلانا ہے کہ فلسطین کی چیخیں انسانیت کے ضمیر پر دستک دے رہی ہیں۔
یہ اقدام صرف ایک سفر نہیں،بلکہ ایک عالمی ضمیر کی بیداری اور غزہ کے بچوں، ماؤں، اور شہیدوں سے وفاداری کا عہد ہے۔
یہ قافلہ وہ طوفان ہے جو ظالم کی بندرگاہوں کو ہلا دے گا اور تاریخ پر لکھ دے گا: کہ جب دنیا خاموش تھی،تو ملائیشیا نے انسانیت کی بانگِ درا بلند کی۔
OsamaFarman
JUI Media Pakistan
❤️
🙋
🤲
5