JUI Media Pakistan
JUI Media Pakistan
June 17, 2025 at 05:30 PM
جاسوسہ جس نے ایران کے دل میں نقب لگائی… اور بیویوں کی زبان سے شوہروں کو مروایا! کیتھرین پیریز شکدام — ایک فرانسیسی دوشیزہ، جس نے اسلام قبول کیا اور علانیہ تشیع اختیار کر لیا۔ اس نے ایرانی انقلاب کی تعریف کی، ولایتِ فقیہ کی حمایت کی، یہاں تک کہ اس کے مضامین ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی ویب سائٹ پر شائع ہونے لگے۔ لیکن یہ سب محض نقاب تھے… درحقیقت، اس کے پیچھے موساد کی آنکھیں چھپی تھیں، جو ایرانی نظام کے اندر سے ہر چیز کو دیکھ رہی تھیں۔ کیتھرین کسی عام جاسوس کی طرح ایران میں داخل نہیں ہوئی، بلکہ وہ ایک لکھاری، صحافی اور مفکر کے طور پر سامنے آئی۔ اس نے سیاستدانوں سے ملاقاتیں کیں، پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ بیٹھکیں جمائیں، ابراہیم رئیسی سے ملی، اور "صحافتی تحقیق" کے پردے میں حساس علاقوں کا دورہ کیا۔ مگر سب سے خطرناک محاذ تھا: خواتین کے نجی محفلیں۔ وہ ایرانی اعلیٰ حکام، فوجی افسران اور سائنسدانوں کی بیویوں کے قریب ہوئی، ان سے قریبی تعلقات بنائے، ان کا دل جیتا یہاں تک کہ وہ اسے اپنی جیسی ایک "بہن" سمجھنے لگیں۔ پھر وہ اپنے شوہروں کی ذاتی زندگی، رہائش، سفر، سیکیورٹی اور روزمرہ کے معمولات تک کی باتیں اس سے بے دھڑک کرنے لگیں۔ ہر لفظ ریکارڈ ہوتا رہا، ہر معلومات اسرائیل کو بھیجی جاتی رہی۔ انہی معلومات کی بنیاد پر اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگز ہوئیں، ایسی کلنگز جو خواتین کی معصوم باتوں سے ممکن ہوئیں — ایسی باتیں، جن کا شاید انہیں خود بھی ادراک نہ تھا کہ وہ جان لیوا ثابت ہوں گی۔ جب اس پر شک ہوا، تو وہ ایران سے فوراً فرار ہو گئی، اس سے پہلے کہ راستے بند ہو جائیں۔ مگر اس وقت تک اس کا مشن مکمل ہو چکا تھا۔ وہ ایران کو وہ زخم دے چکی تھی، جن کی تکلیف آج بھی جاری ہے۔ اسرائیل اب تک ان معلومات کی بنیاد پر خفیہ اور مہلک کارروائیاں کر رہا ہے، جو کیتھرین نے ایران کے ایوانوں اور گھروں سے حاصل کیں۔ یہ صرف ایک جاسوسی کی داستان نہیں، بلکہ ایک ریاستی سیکیورٹی کی زبردست ناکامی ہے۔ آج کے دور میں، جنگیں بندوق سے نہیں، بلکہ زبان کے وار سے لڑی جاتی ہیں — خاص طور پر خواتین کے حلقوں میں۔ کیا ایران اس سیکیورٹی بریک سے نکل پائے گا؟ اور کیا ایسی کوئی "کیتھرین" آج کسی اور ملک میں سرگرم ہے…؟ hashtag#ایران hashtag#اسرائیل hashtag#خفیہ_جنگ
❤️ 😢 😮 🇵🇰 👍 12

Comments