
MERA PAKISTAN NEWS
June 16, 2025 at 11:45 PM
*دہائیوں سے نیتن یاہو ایران پر حملہ کرنا چاہتے تھے، کرسچئین امان پور*
17 جون 2025
برطانوی نژاد ایرانی صحافی اور سی این این کی میزبان کرسٹین امان پور کا کہنا ہے کہ دہائیوں سے نیتن یاہو ایران پر حملہ کرنا چاہتے تھے، انہیں ڈپلومیسی پر کبھی یقین نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے علاوہ کسی صدر نے اسرائیل کو ایران پر حملوں کی اجازت نہیں دی۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ان تمام بڑے خارجہ پالیسی معاملات میں ناکام ہوگئے ہیں جنہیں حل کرنے کا انہوں نے وعدہ کیا تھا۔
امان پور نے مزید کہا کہ ایران پُراعتماد تھا کہ امریکا سے اتوار کو نیوکلیئر معاملے پر ڈیل ہوجائے گی۔ ایسا نہیں ہوتا کہ آپ مذاکرات کے لیے ساٹھ دن دیں اور اکسٹھ ویں روز حملہ کردیا جائے۔
ایرانی صحافی نے کہا کہ 2015 میں ایران کے ساتھ نیوکلیئر ڈیل ایک کامیاب سفارت کاری تھی مگر نیتن یاہو ہمیشہ ایران کی جوہری صلاحیتوں کو ختم کرنا چاہتے تھے۔
امان پور نے کہا کہ حالیہ مذاکرات کے دور میں ایران جوہری معاہدہ کرنا چاہتا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ تمام بڑے فارن پالیسی معاملات پر فیل ہوچکے ہیں۔
کرسٹین امان پور نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ انہیں 60 دن دیتا ہوں اور 61 ویں دن آپ اس پر حملہ کردیتے ہیں، ہر کوئی جانتا ہے مذاکرات مہینوں اور سالوں چلتے ہیں۔
🇮🇱
👍
🦮
3