MERA PAKISTAN NEWS
MERA PAKISTAN NEWS
June 17, 2025 at 09:12 AM
*پانی زندگی ہے اور قدرتی وسائل کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھ* *دریاؤں کا پانی سمندر تک نہ پہنچا تو ساحلی پٹی صفحۂ ہستی سے مٹ سکتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا انتباہ* *انڈس ڈیلٹا تک پانی کی رسائی ماحولیاتی انصاف کا تقاضا ہے تاکہ زمین کو تحفظ فراہم کیا جا سکے، وزیراعلیٰ سندھ* کراچی (17 جون 2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے "انسداد صحرائیت اور خشک سالی سے نمٹنے کے عالمی دن" کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پانی زندگی ہے اور قدرتی وسائل کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج کا دن بنجر ہوتی زمینوں، بڑھتے قحط اور ماحولیات پر اثرانداز ہونے والے عوامل کے خلاف شعور بیدار کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شجرکاری، بارانی پانی کے ذخیرے اور جدید واٹر مینجمنٹ کے منصوبوں پر عمل کر رہی ہے تاکہ زمین کو بنجر ہونے سے بچایا جا سکے۔مراد علی شاہ نے خبردار کیا کہ اگر دریائے سندھ کا پانی سمندر تک نہ پہنچا تو ہماری ساحلی پٹی صفحہ ہستی سے مٹ سکتی ہے۔ انڈس ڈیلٹا کو زندہ رکھنے کے لیے دریائے سندھ کا قدرتی بہاؤ برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی انصاف کے تناظر میں لوئر ریپیرین رائٹس (Lower Riparian Rights) کو تسلیم کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈس ڈیلٹا تک پانی کی رسائی ماحولیاتی انصاف کا تقاضا ہے تاکہ زمین، ماحول اور زندگی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ *عبدالرشید چنا* ترجمان وزیراعلیٰ سندھ #sindh #cmmuradalishah #sindhcmhouse #worlddaytocombatdesertification #climatejustice #saveindusdelta #waterislife #riparianrights #environmentaljustice #sustainablesindh #stopdesertification #protectnaturalresources #sindhdemandswater
Image from MERA PAKISTAN NEWS: *پانی زندگی ہے اور قدرتی وسائل کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، وز...
👍 1

Comments