Voice Of South
June 14, 2025 at 11:41 PM
پوری اسلامی دنیا ایران کی پشت پر کھڑی ہے،امیر محمد بن سلمان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت ایران سے تنازع بڑھانا چاہتی ہے تاکہ امریکا بھی اس جنگ میں شامل ہو۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایران دانش مندانہ اقدام کرے گا، سعودی عرب ایران کے بھائیوں کے ساتھ ہے، آج پوری اسلامی دنیا ایران کی پشت پر کھڑی ہے۔ اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد سے میری کوشش رہی ہے کہ خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو مضبوط کیا جائے۔ یاد رہے کہ 2023 میں برسوں کی دشمنی کے بعد سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
Image from Voice Of South: پوری اسلامی دنیا ایران کی پشت پر کھڑی ہے،امیر محمد بن سلمان   سعودی ول...
❤️ 😂 👍 23

Comments