Voice Of South
June 17, 2025 at 04:24 PM
ملتان: کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال - میپکو کے 2 ملزمان گرفتار ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل بہاولپور کی کاروائی کرپشن میں ملوث سابقہ ایس ڈی او سمیت 2 اہلکار گرفتار اوور بلنگ اور کرپشن میں ملوث 2 میپکو افسر گرفتار اوور بلنگ اور بدعنوانی میں ملوث میپکو سب ڈویژن اللہ آباد کے سابق ایس ڈی او ملک محبوب اور سابق میٹر انسپکٹر غلام فرید گرفتار ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہری کے تھری فیز کنکشن پر 12,865 یونٹس کی جعلی / اوور بلنگ کی۔ ملزمان نے متاثرہ شہری کے مارچ 2023 کے بل میں اووربلنگ کی علاؤہ ازیں میٹر انسپکٹر غلام فرید نے اضافی بل کی ایڈجسٹمنٹ کے بدلے میں 600 کلو گندم بطور رشوت وصول کی شواہد کو ختم کرنے اور اصل میٹر ریڈنگ چھپانے کے مجرمانہ ارادے سے ملزم غلام فرید نے شکایت کنندہ کا میٹر جان بوجھ کر جلا دیا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ملزمان کے ساتھ شامل دیگر ملزمان کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔

Comments