Voice Of South
June 17, 2025 at 08:56 PM
سی پی او راولپنڈی نے راولپنڈی صدر ڈویژن کے بدنام زمانہ اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے بعد تھانہ صدر بیرونی میں جاکر ملزم سے ملاقات کرنے پر چوکی بحریہ ٹاؤن اور پولیس چوکی گرجا کے انچارج معطل کردیئے۔ سی پی او صاحب اسی ملزم پر ہاتھ ہولا رکھوانے کے لیے صدر ڈویژن کے ہی ایک نوجوان ایس ایچ او جنہیں آپ کے اعلی کارکردگی سرٹیفکٹ بھی دیا تھا وہ بھی تھانہ صدر بیرونی پہنچے اور اطلاعات ہیں درمیانی راستہ نکالنے کی لیے متعلقہ حکام کو آفرز بھی کیں۔ اس متعلق جاننے کے لیے تھانے کہ CCTV فوٹیج کاجائزہ لیا جائے تو سب سامنے آجائے گا۔ ویسے ایک پولیس آفیسر کے متلعق ایک یہ اطلاع بھی سامنے آئی ہے کہ ایک جگہ جب ایس ایچ او روات نے ریڈ کیا تو موصوف بھی سادہ کپڑوں میں وہاں موجود پائے گئے۔
👍
1