
عمران خان کا سوشل میڈیا 🤑
June 18, 2025 at 06:35 PM
ایران یہ جنگ ہار بھی جائے تو بھی تاریخ آیت اللہ خامنہ ای کو تاقیامت یاد رکھے گی
اپنے سے دس گنا بڑی اور ایڈوانس طاقت کے سامنے سرنڈر نہ کرنا، ایسی طاقت جس کی پشت پر امریکہ جیسا مضبوط ملک کھڑا ہو، ایسی طاقت جس کے پاس دنیا کے جدید ترین جنگی ہتھیار ہوں، ایسی طاقت کے سامنے سر جھکانے سے انکار کردینا معنی رکھتا ہے
آیت اللہ خامنہ ای تاریخ میں امر ہوچکا ہے، آپ مسلک کی بنیاد پر لاکھوں اختلافات رکھیں، آپ اپنا بُغض اور اپنی نفرت قائم رکھیں، مگر آپ کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ ایران نے وقتِ یزید کی بیعت سے انکار کرکے حُسین کا فلسفہ زندہ کیا ہے
ایک طرف وہ ہیں جن کی حفاظت کی زمہ داری براہِ راست امریکہ کی ہے، اُنکے پاس ایف پینتیس جیسے جدید لڑاکا طیارے ہیں، اُنکے پاس تھاڈ جیسا جدید اور موثر ڈیفنس سسٹم ہے، دوسری طرف ایران ہے جسکے پاس پرانے جنگی طیارے ہیں، کوئی ڈیفنس سسٹم نہیں ہے، نہ جدید اسلحہ ہے پھر بھی گزشتہ چھ روز سے صرف ایمان کے جذبے سے لڑ رہے ہیں
یہ بات آہم نہیں ہے کہ جنگ کون جیت رہا ہے یا کون جیتے گا، جو بات معنی رکھتی ہے وہ یہ ہے کہ ایران نے اپنے سے کئی گنا زیادہ طاقتور اور جدید دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا ہے
تاریخ بہادروں کا استقبال کرتی ہے، تاریخ نے پہلے بھی کئی نیتن یاہو کوڑے دان میں پھینکے ہیں اور آگے بھی پھینکے گی، چنگیز خان جیسا ظالم آدمی جس کے ظلم پڑھ کر آج بھی انسان کی روح کانپ جاتی ہے وہ بھی تاریخ کے کوڑے دان میں پڑا ہوا ہے، تاریخ محمد بن قاسم جیسے بہادروں کو یاد رکھتی ہے اور تاریخ آیت اللہ خامنہ ای کو بھی ہمیشہ یاد رکھے گی 👑
❤️
👍
5