MUFTI ABDUSSUBHAN MISBAHI
MUFTI ABDUSSUBHAN MISBAHI
June 15, 2025 at 12:23 PM
ایرانی اور رومی آپس میں لڑ پڑے ۔ مسلمان چاہتے تھے کہ رومی غالب آجائیں جو ایرانی مجوسیوں کے مقابلے میں کم‌ازکم اہل کتاب تو ہیں ۔ لیکن ہوا یوں کہ‌ ایرانی غالب آگئے ، جس پر مسلمان پریشان ہوئے ۔ اللہ کریم‌ نے اپنے پیارے نبی کی طرف وحی فرمائی کہ : الٓمّٓۚ غُلِبَتِ الرُّوْمُۙ ۔ فِیْۤ اَدْنَى الْاَرْضِ وَ هُمْ مِّنْۢ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَیَغْلِبُوْنَۙ ۔ فِیْ بِضْعِ سِنِیْنَ۬ؕ - لِلّٰهِ الْاَمْرُ مِنْ قَبْلُ وَ مِنْۢ بَعْدُؕ وَ یَوْمَئذٍ یَّفْرَحُ الْمُؤْمِنُوْنَۙ ۔ بِنَصْرِ اللّٰهِؕ - یَنْصُرُ مَنْ یَّشَآءُؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُۙ ۔ الٓمّٓۚ رومی مغلوب ہوگئے قریب کی زمین میں ، اور وہ اپنی شکست کے بعد عنقریب غالب آجائیں گے ، چند سالوں میں ۔ پہلے اور بعد حکم الله ہی کا ہے ، اور اس دن ایمان والے خوش ہوں گے ، الله کی مدد سے۔ وہ جس کی چاہے مدد کرتا ہے اور وہی غالب، مہربان ہے ۔ ----------- اس وقت مسلمانوں کی خوشی اس میں ہے کہ‌ اسرائیلی ظالموں کا پنجہ توڑا جائے ، الحمدللہ ثم الحمدللہ توڑا جارہا ہے ، اللہ کرے ہمیشہ کے لیے ٹوٹ جائے ! ؎ ذہن سے کام لو اور موڑ دو طوفان کا رخ ورنہ آنسو میں ہی بہہ جائیں گے گھر ، اب کے برس اب نہ گھبراؤ کہ مٹنے کو ہے ظالم کا وجود خونِ مظلوم دکھائے گا اثر ، اب کے برس خاک راہ حجاز لقمان شاہد 15.6.2025 م
❤️ 🤲 3

Comments