MUFTI ABDUSSUBHAN MISBAHI
MUFTI ABDUSSUBHAN MISBAHI
June 18, 2025 at 03:21 AM
مغربی میڈیا یہ تو بتا رہا ہے کہ تہران خالی ہو رہا ہے لیکن مغربی میڈیا یہ نہیں بتا رہا کہ تل ابیب بھی خالی ہو رہا ہے۔ مغربی میڈیا یہ تو بتا رہا ہے کہ ایران ایٹم بم بنانا چاہ رہا تھا لیکن مغربی میڈیا یہ نہیں بتا رہا کہ اسرائیل ایٹم بم بنا چکا ہے۔ مغربی میڈیا یہ تو بتا رہا ہے کہ ایران اسرائیل کے لیے خطرہ ہے لیکن مغربی میڈیا یہ نہیں بتا رہا کہ اسرائیل سارے مشرق وسطی کے لیے خطرہ ہے۔ مغربی میڈیا یہ تو بتا رہا ہے کہ ایران نے انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے با معنی بات چیت نہیں کی لیکن مغربی میڈیا یہ نہیں بتا رہا کہ ایران کی ایٹمی مراکز تو انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے لیے کلے تھے وہ آ کر معائنے کرتے تھے ، لیکن اسرائیل نے تو انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو ایک بار بھی اپنے ایٹمی مراکز تک نہیں آنے دیا۔ مغربی میڈیا ایران کو غیر ذمہ دار ملک قرار دے رہا ہے لیکن مغربی میڈیا یہ نہیں بتا رہا کہ ایران نے تو NPT پر دستخط کیے ہوئے ہیں لیکن اسرائیل نے تو آج تک اس پر دستخط نہیں کیے۔ مغربی میڈیا ایران کو امن کے لیے خطرہ قرار دے رہا ہے لیکن مغربی میڈیا یہ نہیں بتا رہا کہ ایران نے تو کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر قبضہ نہیں کیا ہوا جب کہ اسرائیل اپنے تمام پڑوسیوں کی زمین پر قابض ہے،۔ وہ فلسطین پر قابض ہے ، حتی کہ وہ اس یروشلم شہر بھی ناجائز قابض ہےا ور اقوام متحدہ متعدد بار اس قبضے کو ناجائز قرار دے چکی ہے۔ مغربی میڈیا ایران میں حکومت مخالف چند لوگوں کے مظاہرے کو تو غیر معمولی کوریج دے رہا ہے لیکن وہ ایران میں حکومت کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف ہونے والے بہت بڑے مظاہروں کی کوریج نہیں کر رہا۔ نہ ہی وہ نیتن یاہو کے خلاف اسرائیل میں ہونے والے مظاہروں پر رجیم چینج کے امکانات سے لپٹے تجزیے کر رہا ہے۔ ممغربی میڈیا فلسطین کے علاقوں میں ناجائز طور پر گھس کر آباد ہونے والے یہودیوں کو اقوام متحدہ کے قوانین کی پامالی کے باوجود قابض اور غاصب نہیں لک رہا بلکہ آبادکار لکھ رہا ہے۔ مغربی میڈیا اسرائیل کے ان عام شہریوں کو جو فلسطینیں کے قت ل عام میں ملوث ہیں دہشت گرد کی بجائے وجیلانٹے قرار دیتا ہے۔ جس علاقے کو اقوام متحدہ نے مقبوضہ فلسطین قرار دے رکھا ہے مغربی میڈیا اس کو بھی اسرائیل قرار دیتا ہے۔ اس سب کے باوجود مغربی میڈیا بہت معتبر ہے، سفید فام تہذیب کی سفاکی کا یہ پہلو بھی توجہ طلب ہے۔ ۔۔۔۔۔ آصف محمود
👍 🤲 2

Comments