
💫 سنہـــــرے اقـوال چینــل 💫
June 15, 2025 at 06:17 PM
جو تم مایوس ہو جاؤ
تو رب سے گفتگو کرنا
وفا کی آرزو کرنا
سفر کی جستجو کرنا
یہ اکثر ہو بھی جاتا ہے
کہ رستہ کھو بھی جاتا ہے
مقدر سو بھی جاتا ہے
مگر تم حوصلہ رکھو
وفا کا سلسلہ رکھو
جسے خالق سمجھتے ہو
تو اس سے رابطہ بھی رکھو
میں یہ دعوے سے کہتی ہوں
کبھی ناکام نہیں ہو گے
جو تم مایوس ہو جاؤ
تو رب سے گفتگو کرنا
کبھی مایوس مت ہونا
وہاں انصاف کی چکی
ذرا دھیرے ہی چلتی ہے
مگر چکی کے پاٹوں میں
بہت باریک پستا ہے
تمہارے ایک کا بدلہ
وہاں ستر سے زیادہ ہے
وہاں جو ہاتھ اٹھتے ہیں
کبھی خالی نہیں جاتے
ذرا سی دیر لگتی ہے
مگر وہ دے کے رہتا ہے
جو تم مایوس ہو جاؤ
تو رب سے گفتگو کرنا۔
❤️
😢
❤
🤲
🫀
29