💫 سنہـــــرے اقـوال چینــل 💫
💫 سنہـــــرے اقـوال چینــل 💫
June 16, 2025 at 07:05 AM
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "دو دعائیں رد نہیں ہوتیں: اذان کے وقت کی دعا اور بارش کے وقت کی دعا". [صحيح الجامع (٣٠٧٨)، حسنه الألباني] بارش کی خوبصورتی صرف یہ نہیں کہ وہ زمین کو سیراب کرتی ہے، بلکہ اس کی حقیقی خوبصورتی تو یہ ہے کہ وہ دلوں میں ایک نئی امید جگا دیتی ہے، اس کا ہر قطرہ گویا ربِ کریم کی رحمت کی خوشخبری لے کر آتا ہے، اور ہر بوند کے ساتھ یہ پیغام ملتا ہے کہ اب دعاؤں کے قبول ہونے کا وقت قریب ہے، بارش پانی کی صورت میں آسمان سے نازل ہونے والی رحمتوں کا خزانہ ہے، جس کے نزول کے ساتھ ہی دل کی گہرائیوں سے اٹھنے والی دعائیں شرفِ قبولیت پاتی ہیں. (اللهم صيباً نافعاً) ام محمد خوشنما مصلح الدين جامعہ ام القرٰی مکہ مکرمہ
❤️ 🤲 👍 🫀 18

Comments