
💫 سنہـــــرے اقـوال چینــل 💫
June 16, 2025 at 07:54 AM
"4 تصویریں 4 کہانیاں اور 4 سبق"
زندگی تیرے تعاقب میں ہم
اتنا چلتے ہیں کہ مر جاتے ہیں۔
کہانی نمبر 1-
ائیر انڈیا کالندن جانیوالا طیارہ میڈیکل کالج کی میس اور سٹوڈنٹ ہوسٹل پر گرنے سے ایم بی بی ایس کے طالب علم لقمہ اجل بنے۔
جب موت آئی ہو تو اپنے ہاسٹل میں سکون سے کھانا کھاتے ڈاکٹر بھی جہاز تلے دب کر مر جاتے ہیں۔
کہانی نمبر 2-
جہاز کا واحد زندہ بچنے والا مسافر رامیش۔۔۔!!
جب زندگی ابھی باقی ہو تو تباہ شدہ جہاز کے 242 افراد میں سے ایک شخص زندہ بھی نکل آتا ہے۔
کہانی نمبر 3.
جب زندگی باقی ھو تو 10 منٹ رش میں پھنسنے کا بہانہ بن کر فلائیٹ مس ھو جاتی ھے اور نئی زندگی مل جاتی ھے۔
کہانی نمبر 4-
آخری سیلفی :
ڈاکٹر پرتیک جوشی کی اپنی فیملی کے ساتھ آخری سیلفی جسمیں لندن جانے کی خوشی، بہتر مستقبل، سہانے خواب . . تقدیر اپنی پوٹلی میں کچھ اور لئے بیٹھی تھی مگر دوسری طرف موت منتظر تھی
سبق:
زندگی کی سب سے بڑی محافظ موت ھے اور موت زندگی کی سب سے بڑی حقیقت ھے۔
لوگ اس حقیقت کو جان لیں کہ موت کسی جہاز میں ہونے یا نہ ہونے سے نہیں آتی اور نا ھی کسی محفوظ بلڈنگ میں بیٹھکر زندگی کی ضمانت ملتی ھے۔ بعد میں ھم زندگی اور موت کو اگر مگر سے اسے جسٹیفائی کرتے ھیں۔ بے شک زندگی اور موت میرے مالک کے ھاتھ میں ھے۔
👍
❤️
💯
☝
☝️
✅
😢
🙏
🥹
34