💫 سنہـــــرے اقـوال چینــل 💫
💫 سنہـــــرے اقـوال چینــل 💫
June 17, 2025 at 04:51 PM
*_توبہ اور استغفار میں فرق۔_* *_ثمینـــــــــہ شاہین عبدالرحمن المحمدی!_* _استغفار کا معنی:_____ _جو گزر گیا ہے اس کے شر سے اور آنے والے گناہ کے خوف سے، حفاظت طلب کرنا یعنی سابقہ گناہوں کی سزا نہ ملے ، نہ ہی آئندہ گناہ کی توفیق ملے۔_ _توبہ کا معنی:_____ _اللہ تعالی کی طرف سے کسی گناہ سے، اس عزم کے ساتھ رجوع کرنا کہ آئندہ کے لیئے یہ گناہ دوبارہ نہیں کیا جائے گا۔_ _اور مستقبل میں اس گناہ کے شر اور دیگر برائیوں سے،اللہ تعالی کی حفاظت طلب کرنا ہے۔_ _ان دونوں میں ایک ایسی نسبت ہے کہ دونوں ایک دوسرے پر حاوی ہیں،_ _مثلا _____ _اگر اکیلا لفظ توبہ بولا جائے تو اس سے بھی استغفار بھی مراد ہوتا ہے، اور جب اکیلا الفاظ توبہ کا بولا جائے تو اس میں توبہ بھی شامل ہوتا ہے جیسے نوح علیہ السلام کا کہنا ہے_ *_فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا۔_* _تو میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگ لو، یقیناً وہ ہمیشہ سے بہت معاف کرنے والا ہے_ *_سورہ نوح آیت نمبر ۱۰_* _جب دونوں کو ملا کر بولا جائے تو ان سے ہر ایک کی مراد علیحدگی ہوگی، جیسے ہود علیہ السلام کا قول ہے،_ *_وَيَا قَوْمِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا وَيَزِدْكُمْ قُوَّةً إِلَىٰ قُوَّتِكُمْ وَلَا تَتَوَلَّوْا مُجْرِمِينَ۔_* _اور اے میری قوم! اپنے رب سے بخشش مانگو، پھر اس کی طرف پلٹ آؤ، وہ تم پر بادل بھیجے گا، جو خوب برسنے والا ہوگا اور تمھیں تمھاری قوت کے ساتھ اور قوت زیادہ دے گا اور مجرمین کی طرح مت لوٹو،_ *_سورہ ھود : آیت نمبر، ۲۵_* _پس اکیلا استغفار ہی اصل توبہ ہے، کیونکہ اس میں اللہ تعالٰی سے مغفرت کی طلب ہے جس سے مراد اس گناہ اور اس کے اثرات کو ختم کرنا اور ہر قسم کی شر سے انسان کی حفاظت ہے۔_ _ایسا ہرگز بھی نہیں ہے جیسے کہ بعض لوگوں کا گمان ہے کہ! استغفار سے مراد گناہوں کا پردہ رکھنا ہوتا ہے۔_ _کیونکہ اللہ تعالٰی تو ان کا بھی پردہ رکھتا ہے جن کی مغفرت نہیـــــں کرنی ہوتی ہے، اور ان کا بھی پردہ رکھتا ہے جن کی مغفرت کرنی ہوتی ہے۔_ _واضح رہے کہ پردہ رکھنا یہ اس کا ایک جز ہے، جس سے مراد گناہ کے شر سے حفاظت ہے۔_ _تو بےشک اللہ تعالی مغفرت کے طلبگار کو بھی عذاب نہیں دیتا ہے، وہ انسان جو گناہ کرتا اور گناہوں پر بھی مصر ہے، اس کا یہ استغفار معتبر نہیں ہے۔_ _اسی وجہ سے ان لوگوں کو عذاب سے نہیں بچایا جائے گا، استغفار کرنا توبہ کا متضمن ہے، توبہ استغفار کا ان میں ایک دوسرے سے چولی دامن کا ساتھ ہے۔_
❤️ 👍 😭 😢 16

Comments